ہانگل میں کار اور بس کے درمیان ہوئی ٹکر میں ایک ہی خاندان کے تین لوگ جاں بحق؛ دو شدید زخمی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 11th March 2019, 1:37 PM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

ہاویری 11/مارچ (ایس او نیوز) ضلع ہاویری کے ہانگل تعلقہ کے گیجی ہلّی میں ہوئے ایک بدترین سڑک حادثہ میں  ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ دیگردو شدید زخمی ہوگئے۔ حادثہ اتوار کو  پیش آیا۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق یہ سبھی لوگ ایک کار پر  ہاویری کے بیادگی تعلقہ سے ہانگل میں کسی پروگرام میں شریک ہونے جارہے تھے کہ گیجی ہلّی نامی مقام پر ایک تیز رفتار بس ان کی کار سے ٹکراگئی۔ ٹکراتنی شدید تھی کہ کار پر سوار دو خواتین   باہر سڑک پر جاگریں  اور وہیں دم توڑ دیا، جبکہ ایک شخص نے  اسپتال لے جانے کے دوران دم توڑ دیا۔بس کی ٹکر سے کار کے پرخچے اُڑ گئے ہیں۔

 ٹکر مارنے والی پرائیویٹ بس ہانگل سے داونگیرے ضلع کے چینّاگیری  جارہی تھی، ٹکر سے بس پر سوار کسی  بھی  مسافر کو چوٹ لگنے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

کار پر سوار سبھی لوگ کنولّی کے  ایک ہی خاندان کے  بتائے گئے ہیں جن کی شناخت شاہینہ بانو رحمان (37) ان کی دُختر مُسکان رحمان (18) اور مسکان کے والد  عبدالقادر رحمان (48) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ عبدالقادر کو نہایت زخمی حالت میں  ہاویری اسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد ہبلی لے جایا جارہا تھا ، مگر وہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے۔  زخمیوں کی شناخت عبدالقادر رحمان کے فرزند محمد دانش رحمان (17) اور اشفاق رحمان (22) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ دونوں کو شدید چوٹیں آئی ہیں اور انہیں ہانگل تعلقہ اسپتال میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے ہبلی کے کیمس اسپتال روانہ کیا گیا ہے۔

ہانگل پولس تھانہ میں کیس درج کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...