صدارتی انتخابات:بی جے پی کی3رکنی کمیٹی کل سونیا گاندھی سے ملے گی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 15th June 2017, 11:36 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،14؍جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)صدارتی انتخابات کی حکمت عملی کو لے کر بی جے پی کور گروپ کی بدھ کومیٹنگ ہوئی۔اس میٹنگ میں وینکیا نائیڈو اور راج ناتھ سنگھ نے صدارتی انتخابات کے بارے میں وزیر اعظم نریندر مودی کوبریف کیا۔اس سے پہلے پارٹی صدر امت شاہ نے وینکیانائیڈو، راج ناتھ سنگھ اور ارون جیٹلی کی قیادت میں تین رکنی وزارتی کمیٹی تشکیل دی۔صدارتی انتخابات کے لئے عام رائے بنانے کی کوشش کے تحت بی جے پی کے یہ کمیٹی رکن جمعہ کو کانگریس صدر سونیا گاندھی سے ملاقات کریں گے۔اسی درمیان اپوزیشن پارٹیوں کی بھی آج میٹنگ ہوئی، جس میں صدارتی انتخابات کو لے کر حکمت عملی بات چیت ہوئی۔ اگرچہ بتایاجا رہاہے کہ اجلاس میں کسی نام پر بحث نہیں ہوئی۔اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس کے بعد کانگریس کے سینئر لیڈر غلام نبی آزادنے میڈیاسے کہاکہ صدارتی انتخابات کے لئے 9پارٹیوں کا ایک پینل قائم کیا جائے گا۔تمام جماعتوں کے سینئرلیڈروں سے بات چیت کی جا رہی ہے۔جی ہاں اتنا ضرورہے کہ تمام اپوزیشن پارٹیاں متحدہیں۔حکومت نے فون پربات کی ہے، لیکن ابھی اس بارے میں ابھی کوئی تصویر صاف نہیں ہوئی ہے کہ حکومت کس صدر کے لئے کسے امیدوار بنانے جا رہی ہے یا پھر کس کا حمایت کرے گی ۔بتایا جا رہا ہے کہ این ڈی اے امیدوار 23جون تک پرچہ نامزدگی بھر سکتا ہے کیونکہ مودی 24کو بیرون ملک سفر پر جا رہے ہیں۔ارون جیٹلی 17جون کوبیرون ملک سفر سے واپس آئیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...