کشمیر میں تصادم میں تین دہشت گرد ڈھیر، ایک خاتون کی موت
سر ی نگر،11؍دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) شمالی کشمیر کے ہندواڑا علاقہ میں سیکورٹی فورسز نے تصادم میں آج تین جنگجوؤں کو مار گرانے کا دعوی کیا ہے ، جبکہ اس دوران ایک خاتون کی بھی موت ہو گئی۔ریاست کے پولیس ڈائریکٹر جنرل یس پی وید نے بتایا کہ مارے گئے دہشت گرد پاکستان کے تھے۔پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کے بارے میں پختہ خفیہ اطلاع ملی تھی جس کے بعد آج صبح سیکورٹی فورسز نے ہندواڑا کے ا نیسو گاؤں کا محاصرہ کرکے تلاشی مہم شروع کی ۔ انہوں نے کہا کہ تلاشی مہم میں شامل سیکورٹی فورسز پر علاقے میں چھپے دہشت گردوں نے گولیاں چلا ئیں جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کی۔افسر نے بتایا کہ فائرنگ کے دوران سیکورٹی فورسز نے تین دہشت گردوں کو مار گرایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مارے گئے دہشت گرد شاید لشکر طیبہ سے منسلک تھے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے ساتھ موقع واردات سے تین ہتھیار بھی برآمد کئے گئے ہیں ۔ افسر نے بتایا کہ دونوں جانب سے فائرنگ میں ایک خاتون کی بھی موت ہو گئی۔ حکام نے ٹوئٹر پر بتایا کہ ہندواڑہ کے اونیسو گاؤں میں جموں کشمیر پولیس، آر آر اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم نے تینوں دہشت گردوں کو مار گرایا ہے۔ وہ ظاہر ی شکل و صورت سے پاکستانی لگ رہے تھے۔ حکام نے ٹیم کو یہ کہتے ہوئے مبارک باد پیش کی پوری رات بارش کے باوجودسیکوریٹی فورسز اپنے مہم میں مصروف رہی ۔