تین الگ الگ مقامات پر غرقابی کے واقعات۔ تین افراد ہلاک۔ایک نوجوان کو بچالیا گیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th October 2018, 12:45 PM | ساحلی خبریں |

اڈپی 20؍اکتوبر(ایس او نیوز) ضلع اڈپی کے بیلتھنگڈی اور ملپے ساحل پر پیش آنے والے غرقابی کے تین معاملات میں معاملات میں تین افراد کی جان چلی گئی ہے جبکہ تیسرے نوجوان کو لائف گارڈس نے بچالیا ہے۔

پہلا واقعہ بیلتھنگڈی میں پیش آیا جہاں پر اپنے دوستوں کے ساتھ نہانے کے لئے نیتراوتی ندی میں اترنے والا نوجوان طالب علم پرتیک (19سال) غرقاب ہوگیا۔ فائر بریگیڈ عملہ اور مقامی ماہر غوطہ خوروں نے لاکھ کوشش کی مگر پرتیک کا کوئی پتہ نہیں چلا۔پرتیک بیلتھنگڈی کے ایک کالج میں ڈپلومہ کا طالب علم تھا۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جس مقام پر پرتیک اور اس کے دوست ندی میں نہانے کے لئے اترے تھے ویسے بھی وہ مقام بہت ہی خطرناک ہے۔ اور بارش کی وجہ سے ندی کا بہاؤ بھی بہت زیادہ تیز ہوگیا تھا جس کی وجہ سے پرتیک ڈوب کر ہلاک ہوگیا۔بیلتھنگڈی پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر معائنہ کیا اور کیس درج کرلیا ہے۔

غرقابی کا دوسرا واقعہ ملپے ساحل سمندر پر پیش آیا ہے۔جہاں ٹمکورو کے رہنے والے سریش(29سال) اور ہاسن میں بیلور کے رہنے والے موکشیت (9سال)کی موت واقع ہوگئی ہے۔ سریش انجینئروں کے اس گروپ میں شامل تھا جو کیرالہ میں سبریملا مندر اوراڈپی میں دھرمستلا مندر میں حاضری دینے کے بعد تفریح کے لئے ملپے ساحل پر پہنچا تھا۔ جب وہ سمندرکی لہروں سے کھیل رہاتھا تو اچانک ایک زیریں لہر اسے بہالے گئی۔ حالانکہ اس کے ساتھیوں اور لائف گارڈس نے اسے سمندر سے باہر نکالا اوراسپتال لے جانے کی کوشش کی ، لیکن سریش نے راستے میں ہی دم توڑ دیا۔بتایاجاتا ہے کہ سریش ٹمکورو کے ایک اسکول میں کلرک کی خدمات انجام دے رہاتھا۔اور صرف چار مہینے قبل اس کی شادی ہوئی تھی۔

موکشیت کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ یہ لڑکا اپنے والدین کے ساتھ ساحل پر کھیل رہاتھا۔ اچانک ایک اونچی اور تیز موج اٹھی اور موکشیت کی زد میں آگیا۔سمندر لہر کی مار ایسی تھی کہ بچہ ساحل پر گرتے ہی فوت ہوگیا۔موکشیت چوتھی جماعت کا طالب علم تھا۔

ملپے پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر معائنہ کیا اور کیس درج کرلینے کے بعددونوں لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے اڈپی ڈسٹرکٹ اسپتال میں منتقل کر دیں ۔

سمندر میں ڈوبنے کا تیسرا واقعہ پانمبور ساحل پر پیش آیا ۔ یہاں پر سیر کے لئے آنے والا وشواجیت ساہو(18سال) نامی نوجوان تیز لہروں کی وجہ سے ڈوبنے لگا لیکن لائف گارڈ بروقت اس کی مدد کو دوڑ پڑے اور اسے بچالینے میں کامیاب ہوگئے۔ وشواجیت ساہو کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ کولکاتہ کا رہنے والا ہے اور منگلورو گنجی مٹھ کی ایک نجی کمپنی میں ملازمت کرتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔