اترپردیش: نوئیڈا میں جنسی ریکیٹ چلانے والے تین افراد کو پولیس نے کیا گرفتار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 5th February 2018, 8:45 PM | ملکی خبریں |

نوئیڈا،05؍ فروری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ملازمت کی لالچ دے کر شمال مشرقی ریاستوں کی لڑکیوں کو جسم فروشی کرنے والے ایک گروہ کو بے نقاب کرکے پولیس نے اس کے تین اراکین کو گرفتار کیا ہے۔میونسپل پولیس سپرنٹنڈنٹ ارون کمار سنگھ نے بتایا کہ رات 15 سالہ ایک لڑکی بدحواس حالت میں ہیسدرپور کالونی کے پاس پولیس کو ملی۔بات چیت کرنے پر اس نے پولیس کو بتایا کہ تین افراد اس کی گاڑی میں بٹھاکر جبرا جسم فروشی کرانے لے جا رہے تھے۔انہوں نے بتایا کہ معلومات کی بنیاد پر فوری کارروائی کرتے ہوئے سیکٹر 39 پولیس نے گاڑی میں بیٹھے تینوں ملزمان کو پکڑ لیا۔ملزمان کی شناخت اونکار، سمیر عرفمقصود اور انوپ کے طور پر ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس گروہ میں شامل لیڈی مونیکا فرار ہے۔پولیس اس کی تلاش کر رہی ہے۔سنگھ نے بتایا کہ تفتیش کے دوران پتہ چلا ہے کہ مونیکا نوجوان کو دہلی میں ملازمت دلوانے کے بہانے آسام سے لے کر آئی تھی۔یہاں مونیکا نے نوجوان کو اونکار، سمیر اور انوپ کے حوالے کر دیا۔انہوں نے بتایا کہ تینوں نوجوان کو یرغمال بنا کر رکھتے تھے، اس کے ساتھ مار پیٹ کرتے اور روزانہ کسی نہ کسی گاہک کے پاس بھیجتے۔آج بھی وہ نوجوان کو لے کر کسی گاہک کے پاس ہی جا رہے تھے، لیکن موقع پاکر وہ گاڑی سے کود گئی اور پولیس کو ملی۔انہوں نے کہا کہ پولیس گروہ کے دوسرے لوگوں کو تلاش رہی ہے۔پولیس نوجوان کے پرانے گاہکوں کو بھی تلاش رہی ہے۔افسر نے کہا کہ پہلی نظر میں ایسا لگتا ہے کہ یہ قومی دارالحکومت علاقہ میں منظم طور پر جسم فروشی کا دھندہ کرنے والوں کا کوئی گروہ ہے۔پولیس گروہ کے تمام ملزمان کو پکڑنے کی کوشش کر رہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...