بیندور میں موٹر گاڑیوں کی چرائی ہوئی بیٹریوں کے ساتھ بھٹکل کے 3 ملزمین گرفتار

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 24th February 2017, 10:02 PM | ساحلی خبریں |

بیندور 24؍فروری (ایس او نیوز) بھٹکل سے تعلق رکھنے والے تین افراد کو موٹر گاڑیوں سے چرائی ہوئی بیٹریوں کے ساتھ بیندور پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ گرفتاری جمعرات صبح پیش آئی، البتہ کافی تاخیر کے ساتھ آج جمعہ کو اس بات کی اطلاع موصول ہوئی۔

پولس ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق بیندور پولیس کو یہ اطلاع ملی تھی کہ ایک ٹویراکارKA-16 A- 9716میں تین افراد موجود ہیں اور وہ کارشیرور کے آس پاس مشتبہ حالت میں ادھر ادھر گھومتی ہوئی پائی گئی ہے، پولس کو خبر ملی کہ یہ کار اب بھٹکل کی طرف روانہ ہوئی ہے۔بیندور سب انسپکٹر سنتوش اے کائیکنی نے فوری طور پر اپنے اسٹاف کے ساتھ اس کار کا پیچھا کرنے کی تیاری کی تو پھر سے فون پر اطلاع ملی کہ کار شیرور سے کنداپور کی طر ف جارہی ہے۔ پولیس نے ہین بیلے کراس کے پاس ناکہ بندی کرتے ہوئے مذکورہ کار کو روکا ااور اس میں موجود تین افراد سے پوچھ تاچھ کی تو پتہ چلا کہ وہ لوگ نیشنل ہائی وے پر مرونتے، ناوندا اور بیندور کے پاس پارک کیے ہوئے ٹرکوں سے بیٹریاں چرایا کرتے ہیں اور اس چرائے ہوئے مال کو فروخت کرنے کے لئے کنداپور جارہے تھے۔ٹویرا کار کی تلاشی لینے پر اندر مختلف کمپنیوں کی7بیٹریاں موجود تھیں جن کی مالیت 70ہزار روپے بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے ان تینوں ملزموں کو گرفتار کرلیا جن کی شناخت محمد سلمان ابن کے ابراہیم (21)، ساکن جامعہ آباد، محمد سمیر ابن عبدالرزاق (21)، ساکن جالی روڈ دیوی نگر او ر محمد محسن ابن محمد رضوان (18)، ساکن مدینہ کالونی کے طور پر کی گئی ہے۔پولیس نے ٹویرا کار بھی ضبط کرلی ہے جس کی مالیت4لاکھ روپے لگائی گئی ہے۔ پولس نے تینوں کو کنداپور عدالت میں پیش کرنے کے بعد جیل میں بند کردیا ہے۔ بیندور پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کرکے مزید چھان بین کی جارہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...