مدھیہ پردیش میں کسانوں کی خودکشی کا سلسلہ جاری ، نیمچ-سیہور میں 3کسانوں کی خودکشی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th June 2017, 12:09 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نیمچ؍مدھیہ پردیش ، 19؍جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )مدھیہ پردیش میں کسانوں کی خودکشی کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے، یہاں 24گھنٹوں میں تین کسانوں نے خودکشی کر لی ہے۔ودیشا، نیمچ اور سیہور میں کسانوں نے خودکشی کی ہے، ودیشا کے سایر بمورا میں قرض سے پریشان کسان جیون سنگھ مینا نے درخت سے لٹک کر خود کشی کر لی، وہیں سیہور کے گاؤں جمونیاکھود میں کسان بشی لال مینا نے پھانسی لگا لی، کسان پر 9لاکھ کا قرض تھا۔اس سے پہلے نیمچ سے کسان کی خودکشی کا معاملہ سامنے آیا تھا، نیمچ کے گاؤں پپلیاویاس میں 65سالہ ایک کسان پیارے لال نے کھیت میں درخت سے لٹک کر جان دے دی تھی۔متوفی کسان کے بیٹے کے مطابق ،ان پر گزشتہ 2سال سے بینک کا ڈھائی لاکھ روپے بقایا تھا، جس کی وجہ سے بینک والے انہیں پریشان کر رہے تھے، وہیں اس معاملہ میں نیا موڑ تب آیا ،جب میت کسان کی بیٹی نے بتایاکہ ان کی بھابھی نے خاندان پر جہیز کے لیے تنگ کرنے کا مقدمہ کر رکھا ہے، اس کی وجہ سے پولیس مسلسل ان کے والد کو پریشان کر رہی تھی اور پیسے کامطالبہ کر رہی تھی۔اس سے پریشان ہوکر میرے والد نے خودکشی کر لی، اس معاملے میں فی الحال پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔غورطلب ہے کہ 17؍جون کو دھارا میں ایک اور کسان نے کیڑا ماردوا پی کر خود کشی کر لی تھی،کسان کا نام جگدیش تھا، 35سالہ جگدیش پر بینک آف انڈیا کا ڈیڑھ سے دو لاکھ روپے کا قرض تھا۔حیرت انگیز طورپر گزشتہ 11دنوں میں ریاست میں تقریبا 12کسانوں نے قرض سے تنگ آکر خود کشی کرلی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔