تین طلاق بل موجودہ شکل میں ناقابل قبول:مولانااسرارالحق قاسمی

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 12th August 2018, 1:46 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی:11/ اگست (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) امید کی جارہی تھی کہ پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس میں تین طلاق بل پاس کردیاجائے گا،مگر مرکزی کابینہ نے مجوزہ بل میں متعددترمیمات کو منظوری تودی ہے البتہ راجیہ سبھا میں اس بل کو پیش نہیں کیاگیاہے،جس کی وجہ سے سرمائی اجلاس تک یہ بل معلق ہوگیاہے۔قابل ذکر ہے کہ مسلم دانشوران و علماء اور ملی تنظیمیں مجوزہ بل میں حکومت کی جانب سے کی جانے والی ترمیم کے بعدبھی مطمئن نہیں ہیں،کیوں کہ اس بل میں اب بھی تین طلاق کو کالعدم قراردیے جانے کے ساتھ ناقابلِ ضمانت جرم قراردیاگیاہے،ا سکے علاوہ اس بل میں اوربھی کئی خامیاں ہیں جن کی وجہ سے مسلمان اسے قبول کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں۔پارلیمنٹ کے حالیہ سیشن میں مولانا اسرارالحق قاسمی نے تین طلاق بل کی خامیوں کو دور کروانے اورموجودہ شکل میں راجیہ سبھا سے پاس نہ ہو،اس کے لئے کوششیں کیں، جس کے مثبت اثرات سامنے آئے ہیں ۔مولاناقاسمی نے خودکانگریس کی سرپرست سونیاگاندھی سے ملاقات کرکے انھیں تین طلاق بل کے نقصانات اور خامیوں سے روشناس کروایا،اسی طرح مسلم پرسنل لابورڈکی اعلیٰ قیادت نے بھی بھرپورکوششیں کیں۔اس کی طرف سے سکریٹری مولانافضل الرحیم مجددی،مولاناخلیل الرحمان سجادنعمانی ،کمال فاروقی اور ایڈووکیٹ شمشاد احمدنے اپوزیشن لیڈروں سے مسلسل ملاقات کرکے زبردست دباؤبنایااور انھیں مسلمانوں کے اجتماعی موقف سے آگاہ کرایا،جس کی وجہ سے کانگریس نے مزید مضبوطی سے اس بل پر اپنے موقف کو پیش کیاہے اور راجیہ سبھا میں تین طلاق بل رک گیاہے۔واضح ہوکہ لوک سبھاکے ممبررہتے ہوئے ٹھیک بل پربحث کے دوران مولاناجام میں پھنس گئے تھے ۔اوووٹنگ میں حصہ نہ لے سکے ۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے مولانا اسرارالحق قاسمی نے کہاہے کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ تین طلاق بل موجودہ شکل میں پاس نہ ہوکیوں کہ یہ نہ صرف شریعت کی طرف سے طے کردہ قانون کے سراسر خلاف ہے ،بلکہ مسلم خواتین کے حقوق کے لیے بھی تباہ کن ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...