بھٹکل میں کٹے ویرا کے زیراہتمام تین روزہ اسٹیٹ لیول کبڈی ٹورنامنٹ کا آج سے ہوا شاندار آغاز

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 20th January 2018, 3:56 AM | ساحلی خبریں | اسپورٹس |

بھٹکل 19/ جنوری (ایس او نیوز) کٹے ویرا اسپورٹس سینٹر کے زیراہتمام اسٹیٹ لیول کبڈی ٹورنامنٹ کا آج جمعہ شام سے یہاں ساگر روڈ پر گرو سدھیندرا کالج میدان میں بھٹکل رکن اسمبلی منکال وئیدیا کے ہاتھوں شاندار آغاز ہوا۔  تین روز ٹورنامنٹ کا فائنل مقابلہ اتوار کو کھیلا جائے گا جس میں اول آنے والی ٹیم کو ایک لاکھ روپئے نقدرقم سمیت ٹرافی اور رنرز آپ ٹیم کے لئے پچاس ہزار روپئے نقد رقم مع ٹرافی دی جائے گی۔

آج پہلے دن افتتاحی تقریب کے بعد صرف دو میچس کھیلے گئے ۔ پہلے میچ میں سائی دھارواڑ نے چکمنگلور ٹیم کو 45۔ 23 پوائنٹ سے شکست دی، جبکہ دوسرے میچ میں الواس موڈبیدری نے بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کو 43 - 28 پوائنٹس سے شکست دی۔

اس سے قبل بھٹکل رکن اسمبلی منکال وئیدیا نے چراغ جلاتے ہوئے ٹورنامنٹ کا آغاز کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے بھٹکل میں کٹے ویرا کی جانب سے دوسری مرتبہ اسٹیٹ لیول کبڈی ٹورنامنٹ منعقد کرنے پر خوشی کا اظہار کرنے کے ساتھ ساتھ  بھٹکل  سے چھ کھلاڑیوں کے نیشنل لیول  کبڈی ٹورنامنٹ میں  کھیلنے پر مسرت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ کٹے ویرا نے مقامی سطح پر کبڈی کے چھ کھلاڑیوں کو نیشنل لیول تک پہنچایا ہے تو یہ بہت  بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج تعلیم اور کھیل دونوں شعبوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے اور ہمارے نوجوانوں کو دونوں شعبوں میں آگے  بڑھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ سے کھلاڑیوں کی ہمت آفزائی کرتے رہے ہیں اور بھٹکل میں منعقد ہونے والے ٹورنامنٹوں کے لئے اپنی جانب سے ہرممکن تعائون کرنے کے ساتھ ساتھ تعلیم میں بھی  بھٹکل کے طلبا کو ہر طرح کی سہولت فراہم کرنے میں ہمیشہ پیش پیش رہتے ہیں۔

اُترکنڑا ڈسٹرکٹ کبڈی امیچور کے صدر سورج سونی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پورے اُترکنڑا ضلع میں سب سے زیادہ کبڈی بھٹکل میں کھیلی جاتی ہے اور یہاں جس طرح سے کھلاڑی کبڈی میں اپنی پرفارمینس پیش کرتے ہیں اور لوگوں کے اندر کبڈی کا جو جوش وخروش پایا جاتا ہے ، وہ ضلع کے کسی دیگر علاقوں میں نہیں پایا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی سطح کے لئے ضلع اُترکنڑا سے جونئیر اور سنیئر کبڈی ٹیموں کے لئے 15/20 کھلاڑیوں کا انتخاب ہوتا ہے تو اس میں سب سے بڑی تعداد بھٹکل کے کھلاڑیوں کی ہوتی ہے۔ انہوں نے اس بات کا خواہش ظاہر کی کہ  اب ضلع کے کھلاڑیوں کو پرو کبڈی ٹیم میں شامل ہونے کی کوشش کی جانی چاہئے جس سے کھلاڑیوں کو مزید آگے بڑھنے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ پرو کبڈی میں ضلع اُترکنڑا سے اگر کوئی کھلاڑی شامل ہونے کا دم خم رکھتے  ہیں، تو وہ بھٹکل کے کھلاڑی ہی ہوسکتے ہیں۔

پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے شیوانی شانتارام نے  اس خواہش کا اظہار کیا کہ آئندہ بھٹکل میں نیشنل لیول کبڈی ٹورنامنٹ منعقد کیا جانا چاہئے، جس کے لئے انہوں نے رکن اسمبلی منکال وئیدیا سے درخواست کی کہ نیشنل لیول ٹورنامنٹ کے لئے اپنی جانب سے ہرممکن تعائون کریں اور سرکار کی جانب سے جو کچھ بھی اقدامات کئے جاسکتے ہیں ضرور کریں۔ انہوں نے کہا کہ آج  بھٹکل  کی  گلی گلی اور دیہاتوں میں کبڈی کھیلا جاتا ہے اور بھٹکل کے نوجوانوں نے ایک ایسے کھیل کا انتخاب کیا ہے جو ترقی کرتے ہوئے آج ملک بھر میں کبڈی مشہور ہوگیا ہے اور لوگ کبڈی کی طرف بڑی تعداد میں راغب ہورہے ہیں۔ 

اس سے قبل  کٹے ویرا کےروح رواں سری دھر نائک نے خطاب کرتے ہوئے  اسٹیٹ لیول ٹورنامنٹ کو آرگنائز کرنے میں تعائون کرنے والوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ایک طرف شیوانی شانتارام ہیگڈے اور دیگر ذمہ داروں کا شکریہ ادا کیا ، وہیں انہوں نے ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لئے بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن اور بھٹکل کے مسلم دوستوں کی جانب سے مکمل تعائون فراہم کرنے پر شہر کے مسلمانوں کا خصوصی طورپر شکریہ ادا کیا۔ 

ضلع پنچایت صدر جئے شری موگیر، بگ باس (کنڑا) کے ونر مسٹر پرتھم، کرناٹکا اسٹیٹ امیچور کبڈی اسوسی ایشن کے ایکزی کوٹیو ممبر شانموگھم سمیت کافی دیگر حضرات اسٹیج پر موجود تھے۔ اس موقع پر رکن اسمبلی منکال وئیدیا، مسٹر پرتھم اور سورج سونی کی تہنیت کی گئی۔

کل سنیچر کو ٹورنامنٹ کے دوسرے دن شام پانچ بجے سے میچس شروع ہوں گے اور رات 11:30 بجے تک میچس کھیلے جائیں گے، جبکہ تیسرے دن اتوار کو ٹورنامنٹ کا فائنل مقابلہ ہوگا۔

خیال رہے کہ شام سات بجے بھٹکل سرکیوٹ ہائوس سے گروسدھیندرا کالج میدان تک  ایک ریلی بھی نکالی گئی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...