لکھنو میں منعقدہ آل انڈیا مدرسہ اتھلیٹک چمپئن شپ میں بھٹکل کے تین طلبا کا شاندار پرفارمینس

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 5th March 2019, 8:35 PM | ساحلی خبریں | اسپورٹس | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 5/مارچ (ایس او نیوز) لکھنو میں منعقدہ  آل انڈیا مدرسہ اتھلیٹک چمپئن شپ مقابلوں میں بھٹکل اور اطراف کے طلبا نے  شاندار پرفارمینس پیش کرتے ہوئے اسپورٹس میں بھی   اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ 

بھٹکل کے قریبی علاقہ منکی کا طالب العلم عرش احمد ابن مختار احمد باپو نے سو میٹر دوڑ مقابلے میں اول مقام حاصل کرتے ہوئے گولڈ میڈل سے سرفراز ہوا تو  لانگ جمپ میں یہی  طالب العلم  برانز میڈل کا بھی حقدار قرار پایا۔ اس کی شاندار پرفارمینس کو دیکھتے ہوئے اسے بیسٹ اتھلیٹ کی سند سے بھی نوازا گیا۔

بھٹکل کے زُہیر آرمار  ابن زُبیر آرمار نے  شارٹ پُٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے  گولڈ میڈل حاصل کیا، اسی طرح بھٹکل کے  سُفیان ابن سلمان نے لونگ جمپ میں تیسرا مقام حاصل کرتے ہوئے برانز میڈل لینے میں کامیاب رہا۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق  مدرسہ کے طلبا کے لئے منعقدہ اتھلیٹک مقابلوں میں ملک بھر کے 13 مدرسوں سے جملہ 350 طلبا نے حصہ لیا تھا، جس میں ندوۃ العلماء لکھنو میں زیر تعلیم بھٹکل اور اطراف کے  جملہ آٹھ طلبا بھی شامل تھے۔ 

عرش، زُہیر اور سفیان تینوں  بھٹکل جامعہ اسلامیہ سے فارغ ہونے کے بعد اب ندوۃ العلماء لکھنو میں فضیلت اول کے طالب العلم ہیں۔

ان کی کامیابی پر بھٹکل کی کئی جماعتوں ، اداروں اور اسپورٹس سینٹروں کی جانب سے انہیں مبارکباد پیش کی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیندور: معمولی تکرار کے نتیجے میں جان لیوا حملہ۔تین خواتین سمیت پانچ افراد زخمی

دوگھرانوں کے افراد کے بیچ معمولی تکرار کے بعدکرمنجیشور نامی مقام پر چھ افراد پر مشتمل ایک ٹولی نے گھر میں گھس کر جان لیوا حملہ کیا جس میں ڈنڈے اور تلواروں کا استعمال کیا گیا اور ا س کے نتیجے میں دو خواتین سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔

جنوبی کینرا ایم پی نلین کمار کٹیل نے کی مہاتما گاندھی کے قاتل ناتھو رام گوڈسے کی حمایت

بھوپال سے بی جے پی کی پارلیمانی امیدوار پرگیہ سنگھ ٹھاکور نے مہاتما گاندھی کے قاتل ناتھو رام گوڈسے کی ستائش کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ایک اصلی دیش بھکت تھا۔ اس متنازعہ بیان کی ہرطرف سے مذمت ہورہی تھی مگراس کی حمایت میں اب ضلع جنوبی کینرا کے ایم پی نلین کمار کٹیل اور ضلع شمالی ...

سی پی آئی ایم کارکن قتل معاملے میں آر ایس ایس اور بی جے پی کے 7کارکنان کوسزائے عمر قیداورفی کس 1لاکھ روپے جرمانہ

کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (ماکسسٹ) کے پی پویتھرن نامی کارکن کوقتل کیے جانے کے 12سال بعد اس جرم کا ارتکاب ثابت ہونے پر آر ایس ایس اور بی جے پی سے تعلق رکھنے والے 7کارکنان کو عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی ہے۔

بھٹکل میونسپالٹی انتخابات کے لئے51 اُمیدواروں نے داخل کیا پرچہ نامزدگی؛ 9 اُمیدوار بلامقابلہ منتخب ہونا طئے؛ 29 مئی کو ہوں گے انتخابات

بھٹکل میونسپالٹی کے لئے 29 مئی کو ہونے والے انتخابات میں جملہ 23 سیٹوں کے لئے 51 اُمیدواروں نے  53 پرچہ نامزدگیاں داخل کی ہیں۔ جمعرات کو پرچہ داخل کرنے کی آخری تاریخ تھی جس کے ساتھ ہی  یہ صاف ہوگیا ہے کہ جملہ 23 سیٹوں میں  سے 9 سیٹوں پر کوئی مقابلہ نہیں ہوگا کیونکہ ان سیٹوں  پر صرف ...

آئی پی ایل 2019: دلچسپ میچ میں آخری گیند پرچنئی کو شکست دے کرممبئی انڈینس چمپئن

آئی پی ایل 2019 کے فائنل میں دلچسپ میچ میں ممبئی انڈینس نے آخری گیند پرچنئی سپرکنگس کو شکست دے کرخطاب پرقبضہ کرلیا۔ روہت شرما کی قیادت میں ممبئی انڈینس ایک بارپھرچمپئن بن گئی۔ ممبئی انڈینس چوتھی بارچمپئن بنی ہے۔ آئی پی ایل 12 کے فائنل میں ممبئی انڈینس نے چنئی سپرکنگس کو ایک رنوں ...

دہلی کیپٹلس کو ہرا کر فائنل میں پہنچی چنئی سپرکنگس ، خطاب کیلئے ممبئی انڈینس سے ہوگا مقابلہ

آئی پی ایل 2019 کے دوسرے کوالیفائر میں دہلی کیپٹلس کو شکست دے کر چنئی سپرکنگس فائنل میں پہنچ گئی ہے اور اب فائنل میں اس کا مقابلہ ممبئی انڈینس سے ہوگا ۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے دہلی کیپٹلس نے 9 وکٹ پر 147 رن بنائے ، جس کو چنئی سپرکنگس نے 19 اوورس میں چار وکٹ کھوکر 151 رن بناکر حاصل ...

دبئی کے قریب عجمان میں منعقدہ امین سیف اللہ "بی پی ایل" کرکٹ ٹورنامنٹ میں این جی ٹی بلٹز کی شاندار کامیابی

 امین سیف اللہ بھٹکل پریمئر لیگ(بی پی ایل)  2019 کرکٹ ٹورنامنٹ  کے فائنل میں این جی ٹی بلٹز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے  الکریمی چیمپئن کوشکست دے کر بی پی ایل چیمپئن شپ حاصل کرلی ہے۔ خیال رہے کہ این جی ٹی ٹیم  مسلسل آٹھ سالوں سے بی پی ایل ٹورنامنٹ  میں حصہ لے رہی تھی، ...

بچوں کوکھیل میں مکمل کوچنگ فراہم کرکے اُنہیں انٹرنیشنل سطح پر لے جانے 15 اپریل کو ہوگا بھٹکل اسپورٹس اکیڈمی کا شاندار افتتاح

بھٹکل میں ہرسال  بھٹکل کی بڑی بڑی ٹیموں کے زیراہتمام  کرکٹ کے عالیشان ٹورنامنٹ منعقد ہوتے رہتے ہیں   اور  میچوں میں بھٹکل کے   کھلاڑیوں کے پرفارمینس اور اُن کی شاندار کارکردگی کو دیکھتے ہوئے پروگرام میں شریک مہمان خصوصی ہر بار کھلاڑیوں اور آرگنائزرس کی تعریف کرتے ہوئے اس ...

بنگلور میں 23/ مئی کو ووٹوں کی گنتی کے دوران امتناعی احکامات نافذ

23 مئی کو لوک سبھاانتخابات کے نتائج کا اعلان ہورہا ہے۔ انتخابات کے نتائج ظاہر ہونے کے مرحلے میں کوئی ناخوشگوار صورتحال پیدا نہ ہونے پائے اس کے لئے شہر کے پولیس کمشنر سنیل کمار نے 23مئی کی صبح چھ بجے سے شہر بھر میں امتناعی احکامات نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

بلدی انتخابات کے لئے 5945 نامزدگیاں داخل

ریاست بھر کے بلدی اداروں کے لئے 29 مئی کو ہونے والے انتخابات میں حصہ لینے کے لئے نامزدگیوں کے اندراج کی تاریخ کل ختم ہونے کے بعد جملہ 5945 نامزدگیاں داخل کی گئی ہیں۔

مودی کی اقتدار میں واپسی کے تمام راستے بند: راہل گاندھی

 کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے حزب اختلاف کے طور پر کانگریس کی کارکردگی کو کامیاب بتاتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ پانچ برسوں کے دوران پارٹی نے مؤثر طریقہ سے عوام کے مسائل کو اٹھایا ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی کو دوبارہ اقتدار میں آنے سے روکنے کے لئے ان کے تمام راستے بند کر دئے گئے ...