ایر پورٹ میں بم رکھنے کی دھمکی دینے والا ’’مایوس ملزم‘‘ گرفتار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 29th August 2018, 9:38 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،29؍اگست(ایس او نیوز) کسی بین الاقوامی ایرپورٹ کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والا کون ہوسکتا ہے؟۔ ہندوستانی ایجنسیوں کی نظر میں اس کے دو الگ الگ نظریات ہیں۔ اگر یہ کسی اقلیتی طبقے سے وابستہ ہو تو یہ بین الاقوامی دہشت گرد قرار دیا جائے گا اور اس کا تعلق پاکستان ، عراق یا کسی اور اسلامی ممالک میں سرگرم کسی دہشت گرد تنظیم سے جوڑ کر اب تک اس کے سارے خاندان کو دہشت گرد قرار دے دیا جاتاہے۔ لیکن یہی معاملہ اگر کسی اکثریتی طبقے سے وابستہ شخص ہو تو اس کے تعلق سے تحقیقات سے پہلے ہی بتادیا جاتاہے کہ یہ شخص یا تو نفسیاتی مریض تھا یا پھر اس نے مایوسی کے عالم میں ایسا کردیا ہے۔ایسا ہی ایک واقعہ شہر میں پیش آیا۔

کیمپے گوڈا انٹرنیشنل ایرپورٹ میں بم رکھے جانے کی فرضی اطلاع دے کر دھمکی آمیز کال کرنے والے انجینئر کو شہر کی پولیس نے گرفتار کرلیا ہے، لیکن گرفتار کرتے ہی پولیس کو پتہ چل گیا ہے کہ یہ مایوس تھا اور مایوسی کے عالم میں اس نے ایسا فون کال کردیا۔ ملزم کی شناخت منی پال کے ساکن آدتیہ راؤ کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ پندرہ دن میں دو مرتبہ اس نے ایرپورٹ کے ٹرمینل منیجر کو فون کرکے دھمکی دی تھی کہ ایر پورٹ میں بم رکھا گیا ہے۔ اس کے دوسرے فون کال کے بعد اسے گرفتار کرلیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس کلا کرشنا سوامی نے کہا ہے کہ پہلے اس نے بتایاتھاکہ ایر پورٹ کی پارکنگ لاٹ میں بم رکھا گیا ہے، دوبارہ یہ کہاتھاکہ پارکنگ کی طرف جانے والے راستے میں بم رکھا گیا ہے۔ان فون کالوں کے بعد ایر پورٹ میں سیکورٹی سخت کردی گئی۔

ایک بار پھر اس نے فون کرکے کہا تھاکہ کسی طیارے میں بم رکھا گیا ہے۔ بتایاجاتا ہے کہ ملزم نے اس سے پہلے ریلوے اسٹیشن میں بھی بم رکھنے کے فرضی کال کئے تھے اور افسروں کو بلیک میل کرنے کی کوشش کی تھی، دیون ہلی پولیس نے ملزم کو گرفتار کیا ہے اور اس سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔ پولیس نے کہنا ہے کہ ملزم نے بی ای پاس کیا ہے اور ایم بی اے میں زیر تعلیم ہے۔ چند ماہ قبل یہ ایرپورٹ میں ملازمت پر تھا ، لیکن اس نے کام چھوڑ دیاتھا۔ اس ملزم کو پولیس نے اپنی تحویل میں رکھ کر پوچھ تاچھ کررہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔