چھتیس گڑھ کے لوگوں کی آنکھوں میں دھول جھونک رہی ہے کانگریس :مودی

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 19th November 2018, 12:51 AM | ملکی خبریں |

مہاسامنڈ:18/نومبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)کانگریس پر چھتیس گڑھ کے لوگوں کی آنکھوں میں دھول جھونکنے اور جھوٹے وعدے کرنے کا الزام لگاتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو کہا کہ کانگریس کے ایک ہی خاندان کی چار نسلوں نے ملک پر حکومت کی، جس کا انہیں تو فائدہ ملا لیکن ملک کو کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ چھتیس گڑھ کے مہاس منڈ میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے زور دے کر کہاکہ کانگریس چھتیس گڑھ کے بھلے لوگوں کی آنکھوں میں دھول جھونک رہی ہے اور جھوٹے وعدے کر رہی ہے۔انہوں نے سوال کیاکہ جنہوں نے بینکوں کو لوٹا اور لٹوایا ہے، کیا ان سے پائی پائی کاحساب لینا جرم ہے؟۔ مودی نے کہا کہ جو لوٹ مارنے کے بعد ملک سے بھاگ گئے ہیں، دنیا میں کہیں بھی اپنی جائیداد رکھتے ہیں، حکومت اسے اسے ضبط کرنے کاقانون لائی ہے۔کانگریس پرنشانہ لگاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرناٹک میں انہوں نے (کانگریس)نے کہا تھا کہ کسان کا قرض معاف کریں گے،ان کی حکومت کو ایک سال ہو گئے لیکن خبریں ہیں کہ ان لوگوں کے نام پر سینکڑوں وارنٹ جاری کئے جا رہے ہیں جن پر قرض تھے۔
مودی نے الزام لگایا کہ 2008میں کسانوں کاقرض معاف کرنے کی یو پی اے حکومت کی منصوبہ بندی سے کسانوں کو نہیں، بلکہ ایسے 8 فیصد لوگوں کو فائدہ ہوا جو اس کے مستحق ہی نہیں۔ریاست میں بی جے پی کو ایک بار پھر مینڈیٹ دینے کی اپیل کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ رمن سنگھ کو سچے معنی میں کام کرنے کا موقع صرف گزشتہ ساڑھے چار سال میں ہی ملا کیونکہ اس سے پہلے دہلی میں ریموٹ کنٹرول سے چلنے والی حکومت بیٹھی تھی۔انہوں نے الزام لگایا ہے کہ پچھلی یوپی اے کی حکومت نے چھتیس گڑھ پر کوئی توجہ نہیں دی۔چھتیس گڑھ کے لئے پہلا موقع آ یا جب دہلی میں بی جے پی حکومت بنی تھی۔مودی نے کہا کہ سیتارام کیسریایک دلت تھے اور کانگریس کے صدر کے طور پر انہیں پانچ سالہ مدت مکمل کرنے نہیں دیاگیا، لیکن سونیا گاندھی کے لئے راستے بنانے کی خاطرانہیں ہٹا دیا گیا ۔انہوں نے دعوی کیا کہ بیماروریاست کے باوجود رمن سنگھ نے چھتیس گڑھ ترقی کی نئی بلندیوں پرپہنچایا۔انہوں نے کانگریس پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ انہیں صرف غلط اورجھوٹے وعدے، دھوکہ دہی اور گمراہ کرنے کے علاوہ کچھ نہیں آتا۔مودی نے کہا کہ اس کی حکومت نے کسان کو مضبوط بنا یا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کانگریس نے پچاس سال تک جھوٹ بول کر ملک کو گمراہ کیا ہے اور اب انہیں سمجھنا چاہئے کہ ملک کے لوگوں نے آپ کو 440سے 40پرلاکھڑاکردیاہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...