بھٹکل: لائف لائن ایکسپریس سے ہزاروں مریضوں نے کیا استفادہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 24th August 2016, 8:48 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 24/اگست (ایس او نیوز) بھٹکل ریلوے اسٹیشن پر یکم اگست سے21/اگست تک لائف لائن ایکسپریس نامی موبائل اسپتال سے ضلع شمالی کینرا کے ہزاروں مریضوں نے استفادہ کیا۔اس موبائل اسپتال میں کان کے امراض، مرگی، دانتوں کے امراض، جلے ہوئے زخموں کے نشان، کٹے ہوئے ہونٹ اورآنکھوں کے امراض وغیرہ کا علاج کیا گیا۔

آنکھوں کے امراض کے معائنے کے لئے 2265مریضوں نے رجسٹریشن کروایا تھا۔ ان میں سے1026کا علاج کیا گیا اور 889 مریضوں کو مفت چشمے تقسیم کیے گئے۔جبکہ150مریضوں کے آپریشن کیے گئے۔952دانتوں کے مریضوں نے رجسٹریشن کروایاتھا ان میں سے 388مریضوں کا معائنہ اور علاج کیا گیا۔564مریضوں کا مکمل علاج کیا گیا۔اطراف کے اسکولی طلباء کے دانتوں کا معائنہ کیا گیااور ان میں سے124بچوں کو ڈینٹل کیئر کٹ تقسیم کیے گئے۔کٹے ہوئے ہونٹوں کے علاج کے لئے24 مریضوں  نے رجسٹریشن کیا تھاان میں سے تین مریضوں کی مکمل پلاسٹک سرجری کی گئی۔

 دو آپریشن تھیٹروں اور پانچ آپریشن ٹیبلوں والے اس موبائل ریل اسپتال میں مریضوں کو مفت طبی خدمات دینے کے ساتھ مفت کھانا، ناشتہ وغیرہ بھی فراہم کیا گیا۔ بھٹکل میں لائف لائن ایکسپریس کی خدمات کو عوام تک پہنچانے میں ضلع انتظامیہ اور ڈاکٹروں نے بھرپور تعاون کیا۔
 

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔