مہاراشٹرا اسمبلی کا گھیرائو کرنے ہزاروں کسانوں کا ناسک سے ممبئی پیدل مارچ؛سنیچر کو داخل ہوا تھانے

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 11th March 2018, 2:01 AM | ملکی خبریں |

ممبئی10 مارچ (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) آل انڈیا کسان سبھا کے بینر تلے مہاراشٹر اسمبلی کا گھیراؤ کرنے نکلے قریب 35 ہزار کسان اب ضلع تھانے میں داخل ہوچکے ہیں۔ ناسک سے شروع ہوئی کسانوں کی یہ ریلی کل رات واسند میں رکی اور آج یہ کسان واسند سے آگے بڑھ کر تھانے پہنچ گئی۔ 12 مارچ کو یہ کسان مہاراشٹر اسمبلی کا گھیراؤ کریں گے۔ ان کسانوں کے مطالبات میں قرض کی معافی، فصلوں کی مناسب قیمت، سوامی ناتھن کمیشن کی سفارشات کو لاگو کرنے اور پنشن کے امور بھی شامل ہیں۔ ریلی میں خودکشی کرنے والے کسانوں کے 25 چھوٹے بچے بھی شامل ہیں، کسان سبھا کے ریاستی صدر ڈاکٹر اجیت نولے نے بتایا کہ بچوں نے اپنی الم انگیز کہانیاں سنا کر جہاں ریلی میں شامل کسانوں کو بھاووبھور کر دیا وہیں انہوں نے یہ کہہ کر لوگوں کو جوش وخروش پیدا کیا کہ  ناانصافی کے خلاف جدوجہد واحد راستہ ہے، اور  خودکشی معاملہ کا حل نہیں ہے۔ چلچلاتی دھوپ میں پیدل چل رہے کسانوں میں کچھ کی طبیعت خراب ہونے کی بھی اطلاع ہے، ناسک سے ساتھ میں چل رہی ڈاکٹروں کی ٹیم کسانوں کو ضروری ادویات اور دیکھ بھال کر رہی ہے۔

قابل غور امر یہ ہے کہ کیا مہاراشٹر حکومت ان کسانوں کے ممبئی پہنچنے سے پہلے ان سے بات کرے گی یا پھر کوئی اورشکل نکالی جائے گی ؛کیونکہ اتنی بڑی تعداد میں کسانوں کا ممبئی میں مظاہرہ انتظامیہ کے لئے سر درد ثابت ہو سکتا ہے۔ 

ایسے میں اطلاعات مل رہی ہیں کہ اس مارچ کی وجہ سے  پولس محکمہ الرٹ ہوگیا ہے اور سننے میں آرہاہے کہ اس مارچ کو آزاد میدان میں ہی روک لیا جائے گا اور اُنہیں ودھان بھون تک جانے نہیں دیا جائے گا۔

خیال رہے کہ بی جے پی سرکار کے قرض معافی کے وعدے کے خلاف آل انڈیا کسان سبھا سمیت متعدد تنظیموں نے ناسک سے  چھ روزہ لانگ مارچ کا آغاز کیا تھا جو سنیچر بھیونڈی ہوتا ہوا تھانے شہر کے قریب پہنچ چکا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...