تل ابیب میں بد عنوانی کے خلاف ہزاروں اسرائیلی شہریوں کا مظاہرہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th December 2017, 12:22 PM | عالمی خبریں |

تل ابیب10دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )ہزاروں اسرائیلی شہریوں نے ہفتہ کو مسلسل دوسرے ہفتے تل ابیب میں حکومت اور وزیر اعطم بینجمن نتن یاہو کی مبینہ بدعنوانی کے خلاف مظاہرہ کیا جنہیں اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات کے وجہ سے فوجداری تحقیقات کا سامنا ہے۔پولیس کے انداز ے کے مطابق مظاہرین کی تعداد 10 ہزار کے قریب تھی اور اس سے قبل گزشتہ ہفتے بھی ایسا ہی مظاہرہ ہو چکا ہے جو حالیہ ہفتے بدعنوانی کے خلاف ہونے والے مظاہروں میں سے سب سے بڑا مظاہرہ تھا جس میں ایک اندازے کے مطابق 20 ہزار افراد نے شرکت کی۔

یہ مظاہرے نتین یاہو پر بدعنوانی کے الزامات منظر عام پر آنے کے بعد شروع ہوئے جنہیں وہ یہ کہتے ہوئے مسترد کرتے ہیں کہ انہوں نے کوئی غلط کام نہیں کیا۔ نتین یاہو پر بدعنوانی کے دو کیسوں میں مبینہ طور ملوث ہونے کے شبہ کا اظہار کیا جارہا ہے۔

پہلے کیس کا تعلق ایک امیر کاروباری شخصیت سے مبینہ طور پر تحائف وصول کرنے کے معاملے سے ہے جبکہ دوسرے معاملے کا تعلق اخبار کے ایک مالک کے ساتھ بہتر کوریج کے لیے بات چیت کرنے سے ہے اور اس کام کے عوض ان کے حریف روزنامہ اخبار پر کچھ پابندیاں عائد کی جانی تھیں۔

اگر وزیراعظم نتین یاہو پر باضابطہ طور پر بدعنوانی کے الزامات عائد کیے جاتے ہیں تو ان پر مستعفیٰ ہونے کے لیے شدد دباؤ آ سکتا ہے یا دوسری صورت میں وہ فوری انتخاب کا اعلان کر سکتے ہیں تاکہ یہ جان سکیں کہ کیا ان کے پاس حکومت کرنے کا اختیار ہے یا نہیں۔نیتن یاہو کی دائیں بازو کی جماعت ' لیکود' نے فیس بک پر جاری بیان میں کہا کہ یہ مظاہرہ بائیں بازو کے لوگوں تھا۔ بیان میں تمام اسرائیلوں سے کہا گیا ہے کہ وہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے یروشلم کو اسرائیل کا دارلحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے کے بعد ہونے والی بین الاقوامی تنقید کے خلاف وزیرا عظم کا دفاع کریں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ "یروشلم کے معاملے پر (اسرائیلی) لوگوں کے ساتھ مل کر دنیا کو متحدہ ہونے کا تاثر دینے کی بجائے بائیں بازوں والے اپنے آپ کو الگ رکھ کر (لوگوں کو ) تقسیم کرنے کا موجب نہیں بن سکتے ہیں۔ "گزشتہ کئی ہفتے سے جاری مظاہروں میں شرکت کرنے والوں نے دونوں دائیں اور بائیں بازو کی جماعتوں کی حمایت کرنے کا بتایا ہے۔ ہفتے کو انہوں نے جو بینر اٹھائے ہوئے تھے ان پر لکھا ہو ا تھا کہ "چاہے دائیں بازو چاہے بائیں بازو (کی جماعتیں ) ہوں ہمارا مطالبہ دیانت داری ہے۔ ہم بدعنوان (سیاستدانوں سے تنگ آ چکے ہیں۔ " اور " ان سب کو مکمل طور پر ختم کر دیا جائے"۔

ایک نظر اس پر بھی

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...