آر ایس ایس لیڈر اندریش کمار بولے، ہندوستان سے پیار کرو یا ہندوستان چھوڑ دو

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th December 2017, 11:24 PM | ملکی خبریں |

جے پور،11؍دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) آر ایس ایس کے لیڈر اندریش کمار نے ایک بار پھر اشتعال انگیزی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ ہندوستان سے پیار نہیں کرتے ہیں، انہیں ہندوستان چھوڑ دینا چاہئے۔ جے پور کے سٹی پیلیس میں 'کشمیر اور دفعہ 370 کی مطابقت اور ملک کی تعمیر میں نوجوانوں کے کردار کے' موضوع پر منعقد تقریب میں اندریش کمار نے اس کے ساتھ کہا کہ قومی پرچم ترنگے کی توہین کرنے والوں کے لئے ملک میں ایک سخت قانون بننا چاہئے۔

اندریش کمار نے اس کے ساتھ ہی الزام لگایا کہ کانگریس نے آزادی نہیں دلائی، جو ایک تاریخی حقیقت ہے۔ آزادی کے وقت اس وقت کے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو نے جن دستاویزات پر دستخط کئے تھے، وہ تقسیم کے دستاویزات تھے۔ برطانوی حکومت نے تقسیم کے دستاویزات پیش کئے تھے، نہ کہ آزادی کے۔ کانگریس نے اس وقت کے وزیر اعظم نہرو کی قیادت میں آزادی نہیں تقسیم دی۔

آر ایس ایس کے آل انڈیا ایگزیکٹو کے رکن اندریش کمار نے کہا کہ اس وقت کے سیاست دانوں نے بھی تقسیم کو آزادی بتایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے کسی بھی ملک کے آئین میں آرٹیکل 370 جیسا کوئی مستقل ا?رٹیکل نہیں ہے۔ جموں و کشمیر کے لئے علیحدہ آئین، شہریت اور پرچم دے کر علیحدگی پسندی کا بیج بو دیا گیا۔

اندریش کمار نے الزام لگایا کہ جواہر لعل نہرو نے ملک کو تقسیم کیا، جبکہ سردار پٹل نے ملک کو جوڑا تھا۔ کشمیر کی آزادی کیلئے کشمیر کے لوگوں کو اصل دھارا میں لانے کی ضرورت ہے۔ وہاں دہشت گردی کو ختم کر کے نوجوانوں کو تعلیم دینے کی ضرورت ہے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔