رام مندرمعاملہ : ہم بھیک نہیں مانگ رہے، ملک رام راجیہ چاہتا ہے:بھیاجی جوشی 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 9th December 2018, 7:39 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی ،09؍ دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس سیشن شروع ہونے سے قبل اجودھیا میں رام مندرکی تعمیرکے لئے بل پیش کرنے کا مطالبہ تیزہوگیا ہے۔ حالانکہ یہ معاملہ ابھی سپریم کورٹ میں زیرغورہے، لیکن اس کوایک طرح سے نظراندازکیا جارہا ہے۔ اجودھیا کے بعد اب دہلی میں بھی وشوہندو پریشد (وی ایچ پی) کی طرف سیاتوارکو دھرم سبھا کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اس کے لئے پورے ملک سے سادھوسنت رام لیلامیدان میں جمع ہوئے ہیں۔دھرم سبھا میں آرایس ایس لیڈربھیا جی جوشی بھی شامل ہوئے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا ''رام مندرتعمیرسے ہی مستقبل کا رام راجیہ طے ہوگا۔ عدالت کو بھی ملک کے جذبات کو سمجھنا چاہئے۔ ملک رام راجیہ چاہتا ہے، جذبات کااحترام ہو۔ ہم بھیک نہیں مانگ رہے ہیں، لوگوں کے جذبات کا سوال ہے۔ عدالت کا احترام کرتے ہوئے انتظارکیا، عدالت کا وقاربنارہنا چاہئے۔وشوہندو پریشد کے 'دھرم سبھا' میں لاکھوں لوگوں کے رام لیلا میدان پہنچنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ دھرم سبھا صبح 11 بجے شروع ہوئی ہے اوریہ شام 4 بجے تک چلے گی۔ اس دھرم سبھا کوراشٹریہ سیوم سیوک سنگھ (آرایس ایس) کے ایگزیکٹیوسربراہ سریش بھیا جی جوشی کے بعد جونا اکھاڑہ پیٹھا دھیشورمہا منڈلیشورسوامی اودھیشا نند گری مہاراج، شری جگن ناتھ پیٹھا دھیشورجگد گرو رامانندا چاریہ سوامی ہنس دیواچاریہ، گیتا منیشی، سوامی گیانانند، یگ پرش پرمانند، وشوہندو پریشد کے بین الاقوامی صدر جسٹس (ریٹائرڈ) وشنو سدا شیو کوکجے اورکارگزارصدر ایڈوکیٹ آلوک کمار سمیت بڑی تعداد میں لوگ خطاب کریں گے۔اس سے قبل وشو ہندو پریشد نے اس بابت کہا ہے کہ وہ مطمئن ہیں کہ پارلیمنٹ کے آئندہ سیشن کے دوران بل پیش کیا جائے گا، جس سے اجودھیا میں رام مندر کی تعمیرکا راستہ صاف ہوگا۔ وی ایچ پی ترجمان ونود بنسل نے کہا ''رام لیلا میدان میں دھرم سنسد کو آرایس ایس کے کارگزارسربراہ سریش بھیا جی جوشی خطاب کریں گے۔ یہ عظیم ریلی ہوگی، جواجودھیا میں رام مندرکی تعمیرکے لئے بل لانے کی حمایت نہیں کرنے والے سارے لوگوں کے دلوں کو تبدیل کردے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...