واٹسن کو آئی پی ایل سیزن میں شائقین کا اعتماد بحال نہ کرپانے پر افسوس۔آئندہ بہترکارکردگی کا وعدہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th May 2017, 12:26 PM | اسپورٹس |

نئی دہلی:10؍مئی (یو این آئی) رائل چیلنجرز بنگلور کے اسٹار آل راؤنڈر شین واٹسن نے موجودہ آئی پی ایل سیزن میں اپنی اور ٹیم کی انتہائی خراب کارکردگی پر مایوسی ظاہر کرتے ہوئے کہا یہ ان کا بدترین آئی پی ایل سیزن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ وہ ٹیم کے آخری لیگ میچ میں اتوار کو دہلی ڈیر ڈیولس کے خلاف ہونے والے میچ میں جیت کے لئے سب کچھ جھونک دیں گے تاکہ ٹیم ٹورنمنٹ سے کسی عزت کے ساتھ رخصت ہوسکے ۔ اسٹار بلے بازوں ویراٹ کوہلی، دھماکہ خیز بلے باز کرس گیل اور اے بی ڈویلیئرز کی موجودگی کے باوجود بنگلور ٹیم کی اس سیشن میں کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی ہے اور وہ اپنے13؍میچوں میں صرف دو میں ہی کامیابی حاصل کر سکی ہے۔بنگلور کی خراب کارکردگی کا اسی سے اندازہ لگا سکتے ہیں کہ اس نے اپنے 6؍ گھریلو میچوں میں سے5؍ گنوائے ہیں اور ٹورنمنٹ میں اپنا سب سے کم اسکور 49؍رن بھی بنایا ہے ۔ واٹسن کی کارکردگی بھی انتہائی ناقص رہی اور انہوں نے7؍ اننگز میں کل67؍رن ہی بنائے ہیں۔واٹسن نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا’’یہ ناقابل اعتماد ہے کہ جس ٹیم نے گزشتہ2؍ برسوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا اس کے کھیل میں اچانک اتنی کمی کس طرح آ گئی۔گزشتہ برسوں کی بہترین کارکردگی کی بنیاد پر ہم نے جو ناظرین کا اعتماد جیتا تھا وہ اس بار چکنا چور ہو گیا۔ حامیوں کی بے پناہ حمایت کے باوجود ایسی ناقص کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے۔ یہ پوچھے جانے پر کہ کیا آئی پی ایل سے پہلے بہت دنوں تک کرکٹ نہیں کھیلنے سے ان کی کارکردگی متاثر ہوئی ہے ، واٹسن نے کہا ’’پچھلے کچھ عرصے سے میں میدان سے دور تھا اور مشق نہیں کر سکا تھا۔ یہ خراب کارکردگی کا ایک سبب بن سکتا ہے۔ میں نے ہمیشہ اپنی سو فیصد کاکردگی پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔ لیکن اپنی اور ٹیم کی خراب کارکردگی سے میں واقعی دکھی ہوں۔ یہ میرا بدترین آئی پی ایل سیشن ہے۔ ٹیم کے دیگر کھلاڑی بھی اپنی کارکردگی سے مایوس ہیں لیکن یہ کھیل کا حصہ ہے اور تمام آگے کے ٹورنمنٹوں میں پھر واپسی کی کوشش کریں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...