گنگولی میں بائک کو آگ لگانے کی تیسری واردات۔اس بار ملزم ایک گھنٹے کے اندر گرفتار

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 13th January 2018, 8:05 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

گنگولی13؍جنوری (ایس او نیوز) گنگولی میں ایک ہفتے کے اندرتیسری مرتبہ گھرو ں کے سامنے پارک کی گئی موٹر گاڑیوں کو آگ لگانے کی واردات پیش آئی ہے، جس کے بارے میں سمجھا جاتا ہے کہ یہ مقامی طور پر فرقہ وارانہ کشیدگی پید اکرنے کی نیت سے انجام دی جارہی ہے۔ لیکن اس مرتبہ عوام کے چوکنا رہنے کی وجہ سے پولیس نے بھی مستعدی سے کام کیا اور ایک گھنٹے کے اندرملزم گرو راج کھاروی کو گرفتار کرلیا ، جس نے پولس کے مطابق اپنا جرم قبول کیا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ اس مرتبہ بائک کو آگ لگانے کا واقعہ تکیہ محلے میں واقع محمد نعیم کے گھر کے سامنے پیش آیا۔ رات کے ایک بجے کے قریب محمد نعیم کے گھر کے سامنے پارک کی گئی ایکٹیوا بائک میں آگ بھڑکی تو اڑوس پڑوس کے لوگ چوکنا ہوگئے۔ ایک شخص نے گرو راج کھاروی کو موقع پر سے فرار ہوتے ہوئے دیکھ لیا تھا اس لئے محلے والوں نے پولیس کو اس کی اطلاع دی۔ انچارج پولیس سب انسپکٹر سوُبنّا اور دیگر پولیس اہلکاروں نے مستعدی سے کام کرتے ہوئے سیدھے گروراج کے گھر پر دستک دی ۔ اس وقت جرم انجام دے کر گھر پہنچنے والاگروراج آرام کی نیند سورہا تھا۔ پولیس کو اپنے دروازے پر دیکھ کراس نے گھر سے فرار ہونے کی کوشش کی ، مگر پولیس والے اسے گھیر کر پولیس اسٹیشن تک لانے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس کے بیان کے مطابق گروراج کے جرم قبول کرنے پر اسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اس سے پہلے بائکس کو آگ لگانے کی جو وارداتیں انجام دی گئی تھیں اس میں گروراج کے ملوث ہونے کے بارے میں بھی تحقیقات کی جارہی ہے۔اس کے علاوہ اس بات کی بھی تفتیش کی جارہی ہے کہ بائک کو آگ لگانے کی اس واردات کوانجام دینے کے لئے کسی اور نے گروراج کو اکسایا تو نہیں تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...