ایر شو کے تیسرے دن بھی طیاروں کے دم بخود کرنے والے مظاہرے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 18th February 2017, 11:17 AM | ریاستی خبریں |

بنگلور،16؍فروری(ایس اونیوز) شہر کے یلہنکا ایر بیس میں آج تیسرے دن بھی ایرو انڈیا ایر شو کے دوران طیاروں کی اڑانوں اور کرتبوں نے ناظرین کو دم بخودکرنے کا سلسلہ جاری رکھا۔ ایچ اے ایل کی طرف سے تیار دھرو ، ردرا اور سیتا ہلکے ہیلی کاپٹرس نے اپنے مختلف کمالات سے ایر شو کی رونق میں اضافہ کیا۔ ملک اور بیرون ممالک کے شہری اور جنگی طیاروں نے بنگلور کی فضاؤں میں اپنے کمالات پیش کئے۔ ان کمالات کو ہر دیکھنے والے نے اپنے موبائل کیمروں میں قید کیا اور اسے اپنی یادگار بنالے گیا۔ بیرون ملکی ریڈ بل ٹیم نے آج اپنے کمالات کو غیر معمولی بلندیوں پر پہنچاتے ہوئے نہ صرف کرتبوں کے ساتھ اڑان بھری، بلکہ اڑتے ہوئے طیاروں پر دو لڑکیوں نے رقص کرکے ناظرین کو حیرت میں ڈال دیا۔ ایک دوسرے کے مقابل سمت سے تیز رفتار طیاروں نے اس طرح اڑانیں بھریں کہ دونوں ہی آپس میں ٹکرانے والی ہیں ، لیکن پلک جھپکتے ہی پائلٹوں نے اپنی مہارت کا ثبوت دیتے ہوئے طیاروں کا رخ موڑ لیا۔ ملک کے اپنے اولین جنگی طیارہ تیجس نے بھی اپنی اڑان کے ذریعہ ملک کی فضائی طاقت کا مظاہرہ کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

کانگریس کرناٹک میں لوک سبھا کی 20 سیٹں جیتے گی، وزیر اعلیٰ سدارامیا دعویٰ

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کرناٹک کی 28 میں سے 20 سیٹوں پر کامیابی کا پرچم لہرائے گی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کے تئیں رائے دہندگان کا ردعمل اب تک بہت مثبت رہا ہے۔

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔