حجاج کرام کے تیسرے قافلہ کی بروقت بنگلورو آمد

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 25th September 2017, 12:14 PM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنگلورو،24/ستمبر(ایس او نیوز) بنگلورو میں سعادت حج سے سرفراز ہوکر حجاج کرام کے واپس لوٹنے کا سلسلہ جاری ہے۔ وقت مقررہ پر فلائٹ کی آمد کے سبب حجاج کرام آج صبح کی اولین ساعتوں میں اطمینان کے ساتھ اپنے گھر روانہ ہوگئے۔ پہلی دو فلائٹوں میں تاخیر کی وجہ سے وزیر شہری ترقیات وحج جناب روشن بیگ نے ہندوستانی قونصل برائے سعودی عرب سے کل رابطہ کیا اور اس سلسلے میں وجہ دریافت کی تو پتہ چلا کہ مدینہ منورہ ایرپورٹ پر لگیج کنویئر بلٹ میں خرابی کے سبب فلائٹوں کی آمد میں تاخیر ہوئی، تاہم کل مدینہ منورہ ایرپورٹ میں کنویئر بلٹ کی بروقت مرمت کردی گئی، جس کے سبب حجاج کرام کا تیسرا طیارہ بنگلور کیلئے بروقت روانہ ہوا اور رات سوا بارہ بجے وقت مقررہ پر اس کی بنگلور انٹرنیشنل ایرپورٹ پر آمد ہوئی۔ جناب روشن بیگ نے بذات خود حجاج کرام کا استقبال کیا اور ان سے ریاست کی خوش حالی اور امن وامان کیلئے خصوصی دعاؤں کی گذارش کی۔ بڑی تعداد میں رضاکاروں کی مدد سے حاجیوں کو اپنا لگیج جمع کرنے اور انہیں باہر تک لے جانے میں مدد دی گئی۔ امیگریشن ، کسٹمس اور دیگر قانونی تقاضوں کی تکمیل کے بعد جلد ہی حجاج حج ٹرمینل سے باہر نکل گئے جہاں پر ان کا استقبال کرنے رشتہ داروں کا جم غفیر امڈ پڑا تھا۔ حج ٹرمینل پر حجاج کرام کی آمد کے بعد خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیاگیا اور ملک میں امن وامان ، خوشحالی ، یکجہتی اور خاص طور پر ملت اسلامیہ کے مسائل کی یکسوئی کیلئے بارگاہ الہٰی میں دعا کی گئی۔ جناب روشن بیگ کے ساتھ ریاستی حج کمیٹی کے اراکین جے سید ثناء اﷲ ، ایم ایس ارشد اور بڑی تعداد میں رضاکاروں کی ٹیم حاجیوں کی خدمت میں صبح کی اولین ساعتوں تک لگی رہی۔ بروقت حج فلائٹ کی آمد پر اپنی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے جناب روشن بیگ نے بتایاکہ اس کے بعد بقیہ تمام گیارہ فلائٹوں کی بھی بروقت آمد متوقع ہے۔ فلائٹوں کی آمد کا سلسلہ 5؍ اکتوبر تک جاری رہے گا۔ انہوں نے کہاکہ اس بار باعث اطمینان بات یہ ہے کہ حج بیت اﷲ کی ادائیگی پرسکون گزری ہے اور مرکزی وزارت اقلیتی امور اور سعودی عرب کی وزارت حج کی طرف سے حجاج کرام کیلئے کئے گئے انتظامات کو جناب روشن بیگ نے اطمینان بخش قرار دیتے ہوئے کہاکہ مکتہ المکرمہ میں گرین اور عزیزیہ زمرے میں حجاج کیلئے رہائش اچھی عمارتوں میں رہی ، خاص طور پر عزیزیہ میں عالیشان عمارتیں حجاج کے قیام کیلئے مہیا کرائی گئی تھیں، اسی طرح مدینہ منورہ میں بھی حجاج کی رہائش کا انتظام کافی اچھا رہا۔ مجموعی طور پر امسال کا سفر حج یادگار اور پرسکون رہا۔انہوں نے کہاکہ سفر حج کو کامیاب بنانے کیلئے بنگلور میں عازمین حج کی روانگی سے لے کرحجاج کرام کی واپسی تک رضاکاروں کی ٹیمیں جو بے لوث خدمات انجام دیتی ہیں اس کی وجہ سے بنگلور کے حج انتظامات کو سارے ملک کیلئے ایک مثال قرار دیا جاتا رہا ہے اور انہیں اس بات پر فخر ہے کہ ان کے ساتھ ایسے بے لوث رضاکاروں کی ٹیم کام کرتی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...