اُڈپی میں چوری کی زبردست واردات؛ مالک مکان کا اسپتال میں داخل ہونا مہنگا پڑ گیا؛ لاکھوں مالیت کے سونے اور چاندی کے زیورات پر ہاتھ صاف

Source: S.O. News Service | Published on 20th February 2018, 2:00 PM | ساحلی خبریں |

اڈپی، 20؍فروری (ایس او نیوز) اُڈپی میں پیش آئی چوری کی ایک زبردست واردات میں لٹیروں نے گھر کا دروازہ توڑ کر لاکھوں روپئے مالیت کے سونے اور چاندی کے زیورات سمیت نایاب سکوں پر بھی ہاتھ صاف کرلیا گیا۔ واردات اُس وقت پیش آئی جب مالک مکان علاج کی غرض سے اسپتال میں داخل تھا۔ 

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق سوریا کمار شیٹھ سونے اور چاندی کے قدیم اورنا یاب سکّے جمع کرنے کا شوقین ہے  اور سونے کے زیورات کاکاروبار بھی کرتاہے۔ تقریباً 15 دن پہلے جب وہ  بیمار ہوگیا تو  تب سے علاج کے لئے اسے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔سوریا کمار کی تینوں بیٹیوں کی شادی ہوچکی ہے او ر وہ اپنے شوہروں کے ساتھ رہتی ہیں۔اس کا ایک اکیلا بیٹا ہے جو اس کی دیکھ بھال کے لئے اسپتال میں رہاکرتا تھا  اوروہ دوچار دن میں ایک بار گھر پر آیا جایا کرتاتھا۔اس طرح اکثر اوقات گھر مقفل رہتا تھا۔ اتوار کی صبح کو جب سوریا کمار کا بیٹا گھر پر آیا تو دیکھاکہ داخلی دروازہ ٹوٹا ہواتھا۔اندر جاکر معائنہ کرنے پر الماریاں اور تجوری وغیرہ توڑ پھوڑ کر اس میں موجود قدیم سکے اور زیورات لوٹے جانے کا منظر سامنے آیا۔قدیم اور نایاب سکے جس البم میں تھے اس میں سے چوروں نے صرف سونے کے سکے اڑالیے اور چاندی کے سکے یوں ہی چھوڑدئے ہیں۔پولیس مسروقہ مال کی قیمت کا حساب لگانے میں جٹی ہوئی ہے مگر ابتدائی اندازے کےمطابق لاکھوں روپیوں کا نقصان ہوا ہے۔

بتایاجاتا ہے کہ سوریا کمارکے بیٹے کے کمرے میں چار الماریوں میں قیمتی سکے اور زیورات رکھے گئے تھے۔ ہر ایک الماری کو قفل لگانے کے بعد اس کی چابی دوسری الماری میں رکھ دی گئی تھی۔ اور ایک اہم الماری کی چابی ایک ٹیبل کے دراز میں رکھی گئی تھی۔چوروں نے پہلے وہی چابی ڈھونڈ نکالی پھر ہر الماری سے دوسری الماریوں  کی چابی تلاش کرلینے میں کامیاب رہے۔اس سے سمجھاجارہا ہے کہ لوٹ کی اس واردات میں الماریوں کو مقفل کرنے اور چابیوں کو چھپائے رکھنے کے اس طریقہ کار کی معلومات رکھنے والے کسی فرد کا ہاتھ ضرور ہوگا۔گھر کے اندر اور احاطے میں حالانکہ سی سی ٹی وی کیمرے لگے ہوئے تھے،مگر اتفاق سے وہ کیمرے آن نہیں تھے۔

چوری کی اس واردات کی اطلاع ملنے پر ڈی وائی ایس پی کمار سوامی، سرکل انسپکٹرنوین چندرا جوگی اور دیگر پولیس افسران نے جائے واردات پر پہنچ کر معائنہ کیااور اتنے دنوں سے گھر خالی رکھنے اور مقفل رہنے کے تعلق سے پولیس کو پہلے سے اطلاع نہ دینے پر سوریاکمارکے بیٹے کو ڈانٹ سنائی۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل سن 2012میں بھی سوریا کمار کے گھر میں ڈکیتی کی واردات انجام د ی گئی تھی۔ اس وقت سوریا کمار کے ہاتھ پیر باندھ کر اور منھ میں کپڑاٹھونس کر لاکھوں روپے مالیت کے زیورات اڑالیے گئے تھے۔اس وقت پولیس نے تفتیش کے بعد 8لٹیروں کوگرفتار کرکے مسروقہ مال برآمد کرلیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔