کاروار میں سونے کے زیورات چرا کر فرار ہونے والا چند ہی گھنٹوں میں گرفتار

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 5th October 2017, 7:07 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

کاروار 5؍اکتوبر (ایس او نیوز) گھر میں گھس کر تقریباً 17تولہ وزن کے سونے کے زیورات چرالیے جانے کی شکایت موصول ہونے پر پولیس نے بڑی مستعدی سے کارروائی کی اورملاپور پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر سی آر پُٹا سوامی نے کدرا سرکل پولیس انسپکٹر کی قیادت میں صرف 6 چند گھنٹوں کے اندرچورکو گرفتار کرلیا ۔

بتایا جاتا ہے کہ ملاپور کے دتاتریہ بابوراؤ نائک نے20ستمبر کو اپنے گھر کی الماری سے سونے کے زیورات چوری ہونے کی شکایت 4اکتوبر کو درج کروائی تھی۔ پولیس نے شکایت کنندہ دتاتریہ کے قریبی مکان میں رہنے والے سنجے پاٹل کو شک کی بنیاد پر اپنی میں تحویل میں کر سختی سے تفتیش کی تو ملزم نے اپنے جرم کا اقرار کرتے ہوئے بتایا کہ شہر کے بازار میں موجود وینکٹیش جیویلرس کو یہ زیورات فروخت کردئے ہیں۔ملزم کے بیان کی روشنی میں وینکٹیش جیویلرس کے مالک کو بھی پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

پتہ چلا ہے کہ چرائے گئے زیورات فروخت کرنے کے بعد ملزم سنجے نے ایک سیکنڈ ہینڈ کار بھی خرید لی ہے۔اس کے علاوہ اس کے قبضے سے قیمتی موبائل فون بھی برآمد ہوا ہے ۔جس کی وجہ سے شبہ کیا جارہا ہے کہ کچھ دن پہلے ہی ملاپور کے علاقے میں ہیگڈے ایجنسی نامی موبائل کی دکان میں جو ڈکیتی ہوئی تھی اس میں بھی شاید سنجے کا ہاتھ ہے۔کہاجاتا ہے کہ سنجے بے روزگار نوجوان ہے مگر اس کی تین تین بیویاں ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔