سرسی :گھر میں تنہا عورت کی آنکھوں میں مرچ کا پاؤڈر ڈال کر چوری کی ناکام کوشش 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th March 2019, 12:20 PM | ساحلی خبریں |

سرسی19؍مارچ (ایس او نیوز) مضافاتی علاقے اجّے بیل میں دو افراد نے گھر کے اندرگھس وہاں پر موجود تنہا عورت کی آنکھوں میں مرچ کا پاؤڈر ڈالا اور لوٹ مچانے کی کوشش کی۔

بتایاجا تا ہے کہ لکشمی لکشمی نارائن کے گھر پر پہنچ کر دولوگوں نے پینے کے لئے پانی طلب کیا۔جب وہ خاتون پانی لینے اندر چلی گئی تو لٹیروں کو معلوم ہوگیا ہے کہ گھر کے اندر کوئی اور موجود نہیں ہے۔ جیسے لکشمی پانی لے آئی انہوں نے مرچ کا پاؤڈر اس کے چہرے پر اچھال دیا۔پھر اس کے منھ میں کپڑاٹھونس دیا ۔اس کے بعد ایک ملزم نے لکشمی کے دونوں ہاتھ مضبوطی سے پکڑ لیے جبکہ دوسرا شخص گھر کے اندرالماریوں میں زیورات اور نقدی تلاش کرنے لگا۔ اسی دوران گھر سے قریب واقع باغ میں موجود لکشمی کے بیٹے کو اپنے گھر سے چیخ و پکار کی آوازیں سنائی دیں تو وہ دوڑتا ہوا موقع پر پہنچ گیا۔لکشمی کے بیٹے کو گھر کی طرف آتے ہوئے دیکھ کر لٹیرے وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

اس واقعے کے تعلق سے سداپور پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کی گئی ہے۔گھر میں موجود سی سی کیمرے کی فوٹیج بھی پولیس نے اپنی تحویل میں لی ہے۔

چونکہ سرسی سداپور کے مضافاتی علاقوں میں اس سے پہلے بھی تنہا گھروں میں ڈکیتی اور لوٹ کے واقعات پیش آتے رہے ہیں، اس لئے تازہ واقعے کے بعد ایک بار پھر یہاں کے عوام میں خوف ودہشت کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔