مغربی بنگال میں فرقہ پرستی کے لیے کوئی جگہ نہیں،ممتابنرجی نے سخت پیغام دیا، مذہبی تعصب کے خلاف قدم ناقابل برداشت قراردیا

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 29th March 2017, 1:48 AM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

جلپائی گوڑی:28/مارچ (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے مغربی بنگال کے لوگوں سے مذہب کو لے کر ملک بھر میں جاری ماحول پر توجہ نہ دینے کی اپیل کی ہے۔جلپائی گوڑی میں منگل کو ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ریاست سے مذہب کے نام پرتعصب سے دوررہنے کی اپیل کی۔ اتر پردیش اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی جیت کے بعدیوگی آدتیہ ناتھ کووزیراعلیٰ بنائے جانے کولے کرملک بھرمیں ہندومذہب پرجاری بحث کی طرف اشاراکرتے ہوئے محترمہ بنرجی نے کہا کہ ہندو مذہب بہت بڑامذہب ہے۔ اسے کمترنہیں کیاجاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ مذہب کے نام پر آپس میں اختلافات پیدا کرنامناسب نہیں ہے۔وزیراعلیٰ نے بی جے پی کا نام لئے بغیر وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی بنگال کو بری نظر سے دیکھے گا تو اسے برداشت نہیں کیا جائے گا۔ بنگال میں مذہبی تعصب کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔ انہوں نے لوگوں سے بغیر خوفزدہ ہوئے اس کا سخت جواب دینے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ بنگال کی زمین پر بزدلوں کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔ ممتابنرجی نے کہا کہ ریاست میں کوئی فساد پھیلانے کی کوشش کرتا ہے تو اس کے خلاف آواز بلند کرے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ بھارت کا آئین مذہب غیر متنازع ملک کی بات کہتا ہے۔ تمام ہم وطنوں کو ساتھ لے کر آگے بڑھنے کی نصیحت دیتاہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...