کانگریس اورجے ڈی ایس میں کوئی اختلاف نہیں : کمار سوامی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 28th August 2018, 10:48 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،28؍اگست(ایس او نیوز) وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی نے کہا ہے کہ قومی یا صوبائی سطح پر کانگریس یا جنتادل (ایس) کے درمیان کوئی اختلاف نہیں ہے، اگر کچھ پریشانی ہے تو مقامی سطح پر ہوسکتی ہے، جسے نپٹا لیا جائے گا ۔

میسور میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کمار سوامی نے کہاکہ ہاسن میں کانگریس اور جنتادل(ایس) کے درمیان مفاہمت کو لے کر تکرار ہے۔ ریاست کے دیگر حصوں میں کہیں بھی ایسی کوئی صورتحال دونوں پارٹیوں کو درپیش نہیں۔اس سلسلے میں ایک انگریزی میڈیا کو ان کی طرف سے دئے گئے انٹرویو کے حوالے سے اس قیاس پر کہ کانگریس اور جنتادل (ایس) کے درمیان اختلافات عروج پر ہیں۔

کمار سوامی نے کہاکہ انہوں نے یہ تذکرہ صرف ہاسن کی حد تک کیاتھا، اسے کچھ اور رنگ دے کر عوام کے سامنے پیش کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ دونوں پارٹیوں کے درمیان حکومت سازی سے لے کر اب تک کوئی بھی اختلاف نہیں ہے، باہمی تال میل کے ذریعے مخلوط حکومت آگے بڑھ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چند ناگزیر وجوہات کے سبب رابطہ کمیٹی کے اہتمام میں تاخیر ہوئی ہوگی، اس کے علاوہ کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ حکومت پر یہ الزام کہ عدم استحکام کے سبب وہ عوامی فلاح وبہبود کا کام نہیں کرپارہی ہے۔ کمار سوامی نے مسترد کردیا اور کہاکہ حکومت پوری سکون واطمینان کے ساتھ چل رہی ہے، عوامی فلاح وبہبود کے لئے بجٹ میں جن پروگراموں کا اعلان کیا گیاتھا ان کو عملی شکل دینے میں پورا انتظامیہ مستعد ہے۔

انہوں نے کہاکہ کورگ ضلع میں سیلاب کی وجہ سے جو غیر معمولی تباہی مچی ہے اس کے سبب یہاں کے متاثرہ لوگوں کو جلد از جلد باز آباد کرنے کے لئے حکومت نے اپنی تمام توانائی لگادی ہے۔ جلد از جلد کوشش کی جائے گی کہ اس علاقے کے عوام کو پہلے کی طرح زندگی بسر کرنے کا موقع فراہم کیا جائے۔

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...