بھٹکل کے ایک مکان میں چور گھر کے اندر گھس گئے؛ مگر چوری کرنے میں ناکام

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 29th March 2017, 3:49 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل  28/ مارچ (ایس او نیوز)  یہاں تعلقہ کے صدیق اسٹریٹ میں واقع ایک مکان میں چور چھت سے راستہ بناتے ہوئے گھر کے اندر گھس گئے، تمام الماریاں کھول کر پورا سامان اِدھر اُدھر بکھیر دیا، کپڑوں کو الماریوں سے باہر پھینک دیا، مگر جب کوئی قیمتی چیز نہیں ملی تو  خالی ہاتھ لوٹنا پڑا۔ واردات آج  منگل کی صبح پیش آئی۔

جناب محمد حُسین خانصائب کےافراد رات کو گھر پر تالہ لگا کر قریب میں واقع رشتہ دار کے مکان پر گئے تھے، صبح جب گھر کا تالہ توڑ کر اندر داخل ہوئے تو حیرت کا جھٹکا لگ گیا کیونکہ پوری الماریاں کھلی ہوئی تھیں، پورا سامان نیچے فرش پر بکھرا پڑا تھا۔ بعد میں پتہ چلا کہ کھپریل توڑ کر چھت سے راستہ بناتے ہوئے چور گھر کے اندر داخل ہوئے ہیں، چور غالباً  نقد رقم یا سونے کے زیورات کی تلاش میں تھے، جس کے لئے پوری الماریاں کنگال ڈالی گئی تھیں، مگر جب کچھ نہیں ملا تو سامان کو ویسے ہی  بکھیر کر خالی ہاتھ واپس لوٹ گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ٹائون پولس تھانہ کی ٹیم موقع پر پہنچی اور جائزہ لیا، مگر کوئی سامان چوری نہ ہونے کی جانکاری ملنے پر گھروالوں نے جب شکایت درج نہیں کرائی تو پولس  نے بھی سکون کا سانس لیا۔

 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...