بھٹکل:آزاد نگر علی میاں کالونی میں چوری کی واردات
بھٹکل:22/جولائی (ایس اؤنیوز) گھر پر کوئی موجود نہ ہونے کی تصدیق کرکے فائدہ اٹھاتے ہوئے چوروں نے گھر کے پیچھے کنوئیں سے جوڑے گئے دروازے کو توڑکر کھڑکی کے ذریعے گھرمیں گھس کر چوری کرنے کا واقعہ آزاد نگر علی میاں کالونی میں پیش آیاہے۔
گھر مالکن کی شناخت صبیحہ مشتاق کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق منگلورو اسپتال میں زیرعلاج مریض کی عیادت کے لئے گھروالے منگلوروگئے ہوئے تھے۔ گھر کے دوکمروں میں موجود الماریوں کو چوروں نے توڑتے ہوئے زیورات اور نقد رقم پر ہاتھ صاف کیا ہے۔ گھر والوں کے مطابق چوروں نے بڑی رقم پر ہاتھ صاف کیا ہے۔ ایس آئی پرمیشور پا اپنے عملے کے ساتھ جائے وقوع کا معائنہ کیا ہے۔بھٹکل شہری پولس تھانے میں کیس درج کرلینے کے بعد جانچ جاری ہے۔