بھٹکل کینرا بینک کے ATM میں چوری کی ناکام کوشش؛ باہر لگا ہوا سی سی ٹی وی کیمرہ غائب

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 15th June 2017, 1:27 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 15/جون (ایس او نیوز)  یہاں رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے پر واقع کینرا بینک کے ATM میں گھس کر چوروں نے اے ٹی ایم مشین کو کھول کر رقم لے  جانے کی کافی کوشش کی ہے، مگر مشین کا ایک حصہ کھولنے کے بعد رقم رکھے جانے والے خانوں  کو کھولنے میں چور غالباً ناکام ہوئے ہیں، اس لئے اُنہیں خالی ہاتھ لوٹنا پڑا ہے۔

پولس نے بتایا کہ رات قریب دو بجے بائک پر سے گذرنے والے دو نوجوانوں نے  اے ٹی ایم مشین کے قریب کچھ گڑبڑی محسوس کی اور انہوں نے فوری رات کو گشت کرنے والی پولس کو خبر کی، اس سے پہلے کہ پولس موقع پر پہنچتی چور رفوچکر ہوچکے تھے۔ پولس نے بتایاکہ چوروں نے کینرا بینک اے ٹی ایم کے اندر گھس کر پہلے شٹر بند کیا، پھر مشین کو کھولنے کی کوشش کی، سمجھا جارہا ہے کہ اس دوران ایک چور باہر کھڑے ہوکر نگرانی  کررہا ہوگا، جیسے ہی  اُنہیں محسوس ہوا کہ باہر سے گذرنے والے کچھ لوگوں نے  واقعے کے تعلق سے نوٹس لیا ہے تو وہ فوراً  مشین کو اُسی حال میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ 

دیکھا گیا ہے کہ اے ٹی ایم کے باہر لگا ہوا ایک سی سی ٹی وی کیمرہ غائب ہے، جبکہ باہرموجود الارم کا کیبل بھی کٹا ہوا ہے، سمجھا جارہا تھا کہ الارم کے کیبل کو ہاتھ لگانے پر بھی الارم بجنا چاہئے تھا، مگر الارم نہیں بجا۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق کل بدھ کی شام کو ہی اس اے ٹی ایم میں قریب دس لاکھ کی رقم جمع کرائی گئی تھی، پولس کے مطابق چوروں کو رقم جمع کرانے کے تعلق سے خبر ملنے کے بعدہی انہوں نے چوری  کی کوشش کی ہے، اس بناء پر پولس اندر کے ہاتھ سے بھی انکار نہیں کررہی ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی کاروار سے فنگرپرنٹس کے ماہرین جائے واردات پر پہنچے اور فنگر پرنٹس حاصل کرنے کی کوشش کی۔ بعد میں جب اندرونی سی سی ٹی وی کیمرہ کی فوٹیج کی جانچ کی گئی تو پتہ چلا کہ  چوروں نے نقاب اوڑھ رکھا تھا اورہاتھوں میں دستانے تھے۔

اے ٹی ایم میں کوئی سیکورٹی اہلکار موجود نہیں ہے، اس تعلق سے دھارواڑ سے تشریف فرما بینک کے ایک اعلیٰ اہلکار نے بتایا کہ اس اے ٹی ایم سے بینک کو اتنا زیادہ فائدہ نہیں ہورہا ہے کہ سیکوریٹی اہلکار کی تنخواہ نکل سکے، البتہ وہ اب اس چوبیسوں گھنٹے کھلے رہنے والے  اے ٹی ایم کو رات 9:30 بجے کے بعد شٹر ڈال کر بند کرنا بہتر سمجھتے ہیں۔

بھٹکل ٹائون پولس معاملے کی مزید جانچ کررہی ہے۔

 

ایک نظر اس پر بھی

اتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - اننت کمار ہیگڑے کا بیرون ملک سفر؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔