کمٹہ میں زیورات کی دکان پر چوری؛ دیوار پر سوراخ کرکے چور زیورات لے کر فرار

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 27th May 2017, 4:34 PM | ساحلی خبریں |

کمٹہ 27/مئی (ایس او نیوز/سجاد قاضی)  کمٹہ  کے نیلی کیری کے ماستی کٹے سرکل کے قریب واقع شری مہاستی جویلری دکان میں چوری کی زبردست واردات پیش آئی ہے جس میں چوروں نے دکان کے پچھلے  حصے سے دیوار کو سوراخ کرتے ہوئے دکان کے اندر گھس کر قریب ساڑے اٹھارہ لاکھ مالیت کے زیورات لے کر فرار ہوگئے ہیں۔ سمجھا جارہا ہے کہ جمعہ کی شب کو چوری کی یہ واردات پیش آئی ہے، جبکہ سنیچر کو واقعہ منظر عام پر آیا ہے۔

گنپتی ہری داس شیٹ کی ملکیت والی اس دکان میں گھس کر چوروں نے پہلے تجوری کو توڑا ہے، اور اُس میں موجود 17 لاکھ مالیت کے 600 گرام سونے کے زیورات اور 1.20 لاکھ مالیت کے تین کلو کے چاندی  اور 30 ہزار نقد رقم سمیت جملہ ساڑھےآٹھارہ لاکھ مالیت پر ہاتھ صاف کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ آج صبح دکان کے پڑوس میں واقع لوگوں نے دکان میں سوراخ کئے جانے کی اطلاع جویلری شاپ کے مالک  گنپتی شیٹ کو دی، گنپتی شیٹ نے شٹر کھول کر دیکھا تو پتہ چلا کہ چوروں نے زیورات پر سے ہاتھ صاف کرلیا ہے، جس کے ساتھ ہی انہوں نے کمٹہ پولس کو واقعے کی اطلاع دی۔

ایک نظر اس پر بھی

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔