فلسطینیوں میں مصالحت غزہ کو امداد کی فراہمی میں اہم قدم ہے:امریکا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 14th October 2017, 7:42 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن،14؍اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)امریکی وزارت خارجہ نے فلسطینی تنظیموں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ اور تحریک فتح کے درمیان مصر کی زیرنگرانی طے پائے مصالحتی معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے۔ امریکی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ واشنگٹن فلسطینی دھڑوں میں طے پائے مصالحتی معاہدے کو غزہ میں انسانی صورت حال کی بہتری کے طور پر دیکھ رہا ہے۔امریکی وزارت خارجہ نے غزہ کی پٹی کا انتظامی کنٹرول فلسطینی اتھارٹی کو دیے جانے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصالحتی معاہدہ اہم پیش رفت ہے جس کی مدد سے غزہ کی پٹی میں بحران کے شکار فلسطینیوں تک امداد کی رسائی کی راہ ہموار ہوگی۔خیال رہے کہ جمعرات کو فلسطینی تنظیموں حماس اور فتح نے مصری انٹیلی جنس وزیر میجر جنرل خالد فوزی کی زیرنگرانی مصالحتی معاہدے پر دستخط کیے تھے۔دونوں جماعتوں نے یکم دسمبر تک غزہ میں تمام انتظامی امور قومی حکومت کو سپرد کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔