راجستھان اسمبلی میں ہنگامہ کرنے پر کانگریس کے 12سمیت 14ممبران اسمبلی معطل

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 27th April 2017, 2:37 AM | ملکی خبریں |

جے پور:26/اپریل (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) راجستھان اسمبلی میں ہنگامہ کرنا کانگریس کے ممبران اسمبلی کو مہنگا پڑا۔اسمبلی صدر نے ڈسپلن شکنی کے الزام میں کانگریس کے12ممبران اسمبلی کو معطل کر دیا ہے،جبکہ ان کا ساتھ دینے والے ایک بی ایس پی ممبر اسمبلی اور ایک آزاد ممبر اسمبلی کو بھی معطل کردیا گیاہے، اسمبلی اسپیکر نے تمام ممبران اسمبلی کو ایک سال کے لیے معطل کیا ہے۔دراصل کانگریس ممبر اسمبلی گووند سنگھ دوتاسرا وقفہ سوال کے دوران سوال پوچھنے لگے، لیکن اسمبلی صدر نے انہیں اس کی اجازت نہیں دی۔اس سے ناراض ہو کر کئی ممبر انِ اسمبلی ایوان کے بیچوں بیچ آکر ہنگامہ کرنے لگے، ممبران اسمبلی کے ہنگامے کی وجہ سے اسمبلی صدر کو دو بار ایوان کی کارروائی ملتوی کرنی پڑی۔ممبران اسمبلی کے طرز عمل کو اسمبلی اسپیکر کیلاش میگھوال نے ڈسپلن شکنی قراردیا، اس کے بعد ہنگامہ کرنے والے ممبران اسمبلی کے خلاف ایک سال کی معطلی کی تجویز صوتی ووٹنگ سے منظور کرلی گئی۔اسمبلی کے صدر کیلاش میگھوال کے حکم پر مارشل نے اپوزیشن لیڈر رامیشور ڈوڈی سمیت ہنگامہ کر رہے اپوزیشن ارکان کو اٹھا کر ایوان سے باہر نکال دیا۔صدر کے حکم پر سیکورٹی اہلکار نے سب سے پہلے کانگریس کے گووند ڈوٹاسرا اور بعد میں ایک ایک کر کے باقی سبھی اپوزیشن کے ارکان کو ایوان سے باہر نکال دیا۔ اس دوران کانگریس کے دھیر گوجر، منوج نیاگلی سمیت 4 ارکان کی سیکورٹی سے معمولی  جھڑپ بھی ہوگئی۔کانگریس کی شکنتلا راوت کو بھی خاتون سیکورٹی اہلکار بغیر کسی مزاحمت کے ایوان سے باہر نکال دیا۔اسمبلی اسپیکر کیلاش میگھوال نے ایوان میں ممبران اسمبلی کے ہنگامے پر افسوس ظاہر کیاہے۔انہوں نے مانا کہ کچھ ممبران اسمبلی نے ایوان کی روایات اور اصول کی خلاف ورزی کی ہے، جس کے بعد ان کے خلاف قدم اٹھایا گیاہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...