گری راج سنگھ کی ملزمین سے ملاقات پر نتیش برہم یہ ’اقدام‘ قابل قبول نہیں : نتیش کمار

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 12th July 2018, 9:36 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی:12/جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)جہازرانی،سڑک ٹرانسپورٹ، شاہراہوں، آبی وسائل، دریاؤں کی ترقی اور گنگا کے احیا کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری کل وشاکھا پٹنم میں 1062 کروڑ روپے مالیت کے پانچ بندرگاہی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ 679 کروڑ روپے مالیت دو بندرگاہی کنکٹی وٹی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔جن پروجیکٹوں کا کل افتتاح کیا جائے گا ان میں 580 کروڑ روپے کی لاگت سے وڑاگ بندرگاہ کے باہری ہاربر پر موجودہ خام لوہے کی ہینڈلنگ فیسی لیٹی کی تجدید کاری شامل ہے۔ اس میں 40 سال پرانے خام لوہے کی ہینڈلنگ کی تنصیب کو جدید بنانا شامل ہوگا تاکہ یہ 8000 میٹرک ٹک / گھنٹہ کی لوڈنگ شرح سے 2 لاکھ ڈی ڈبلیوٹی کے بڑے جہازوں سے نمٹ سکے۔ صلاحیت سازی 12.50 ایم ٹی پی اے سے بڑھ کر 16.2 ایم ٹی پی اے ہوجائے گی۔ یہ کام 14 مئی 2015 کو 31 فیصد کے ریوینیو شیئر کے ساتھ ڈی بی ایف او ٹی بنیاد پر میسرز ایسّار وڑاگ ٹرمنل لمیٹیڈ کو دیا گیا تھا اور یہ 31 مئی 2018 کو مکمل کرلیا گیا۔جن دیگر پروجیکٹوں کا افتتاح کیا جائے گا ان میں 243 کروڑ روپے کی لاگت والا بندرگاہ اندرونی ہاربر میں ڈیولپمنٹ برتھ اور 151 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیا جانا والا پوسٹ پینا میکش قوے کرینس شامل ہیں۔دونوں نئے برتھ کی صلاحیت 6.39 ایم ٹی پی اے ہے اور دونوں 14.5 میٹر تک ڈرافٹ کے پنامیکس ویسلس سے نمٹیں گے۔مذکورہ باتوں پروجیکٹوں کے علاوہ جناب گڈکری 7.5 میٹر کی اونچی دیوار کا بھی افتتاح کریں گے جو سی ہارس جنکشن سے کونوینٹ جنکشن تک تعمیر کی گئی ہے تاکہ دھول کو پڑوسی رہائشی علاقوں تک پھیلنے سے روکا جاسکے۔ اس کی کل لمبائی 1700 میٹر ہے اور یہ 1035 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کی گئی ہے۔جناب گڈکری بندرگاہی کنکٹی وٹی روڈ کی 4.15 کلومیٹر کی چار لین فیز۔2 کا بھی افتتاح کریں گے جو 77 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے۔ اس سے سڑک کے راستے جانے والے سامان کی تیزی سے نقل و حمل ہوسکے گی۔ اس پروجیکٹ میں وشاکھا پٹنم پورٹ ٹرسٹ اور نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا کا 50۔50 فیصد حصہ ہے۔وزیر موصوف کل 679 کروڑ روپے مالیت کے دو بندرگاہی پروجیکٹوں کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے۔ پہلا پروجیکٹ گریڈ سیپریٹر کی تعمیر کا ہے جو ساگر مالا کے تحت 60 کروڑ روپے کی مالیت سے ایچ 7علاقے سے پورٹ کنکٹی وٹی روڈ بائی پاسنگ کنونٹ جنکشن کے لئے ہے۔ اس سے شہری ٹریفک کو الگ کرکے پورٹ کنکٹی وٹی روڈ ڈیوٹی کے لئے مصروف کنونٹ جنکشن پر ایک بائی پاس فراہم کرکے سامان سے لدی گاڑیوں کو آسانی سے نقل و حمل میں مدد ملے گی۔ یہ پروجیکٹ وشاکھا پٹنم پورٹ روڈ کمپنی لمیٹیڈ کے ذریعہ نافذ کیا جائے گا۔ دوسرا پروجیکٹ 12.7 کلومیٹر روڈ کنکٹی وٹی کے لئے ہے۔ اس پر 619 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ یہ بندرگاہ کو براہ راست اناکا پلی سے آنند پورم کے لئے وشاکھا پٹنم سٹی بائی پاس روڈ سے جوڑ دے گا۔ این ایچ اے آئی کے ذریعہ یہ پروجیکٹ نافذ کیا جائے گا۔جناب نتن گڈکری 11 سے 13 جولائی تک آندھرا پردیش کے 3 روزہ سرکاری دورے پر ہیں۔ انہوں نے کل پولوورم ڈیم کا دورہ کیا تھا۔ آج وہ وشاکھا پٹنم میں ہیں اور بندرگاہ اور ان لینڈ آبی گزر گاہوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔ وہ کل وشاکھا پٹنم میں نیشنل ہائی ویز پورٹ کنکٹی وٹی اور بندرگاہی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھنے کے علاوہ ان کا افتتاح بھی کریں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...