قبلہ اول صرف مسلمانوں کاحق ہے، یہودیوں کے کچھ بھی نہیں:الشیخ عکرمہ صبری

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 29th September 2018, 5:28 PM | عالمی خبریں |

مقبوضہ بیت المقدس29ستمبر ( آئی این ایس انڈیا ؍ایس او نیوز) مسجد اقصٰی کے امام اور خطیب اور ممتاز عالم دین الشیخ عکرمہ صبری نے کہا ہے کہ قبلہ اول صرف مسلمانوں کی ملکیت ہے جس پر یہودیوں کا کوئی حق نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی اور صہیونی قوتیں فلسطینیوں کو بلیک میل کرکے قبلہ اول سلب کرنا چاہتی ہیں۔اطلاعات کے مطابق مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب الشیخ عکرمہ صبری نے جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں کہا کہ مسجد اقصیٰ مسلمانوں کی تھی، ہے اور آئندہ بھی مسلمانوں ہی کی ملکیت رہے گی۔ اس پریہودیوں کا مذہبی حق کا دعویٰ باطل ہے۔ انہوں نے کہا کہ قبلہ اول پر یہودیوں کے دھاوے اور شرانگیز کارروائیوں سے مسجد اقصیٰ کو یہودیوں کی ملکیت نہیں بنایا جاسکتا۔ مسجد اقصیٰ کا چپہ چپہ مسلمانوں کا ہے اور یہ فیصلہ پروردگار عالم نے کر رکھاہے۔ اس کے کسی ایک معمولی حصے سے بھی دست بردار ہونے کا کوئی جوازنہیں۔ عکرمہ صبری نے کہا کہ قبلہ اول پر دھاووں کا آغاز دشمن ارئیل شیرون نے کیا اور آج یہودیوں کے ہر مذہبی موقع پر قبلہ اول کو یہودیوں کے لیے کھول دیا جاتا ہے۔ قبلہ اول پر یہودیوں کو ملکیت جتلانے کا کوئی حق نہیں۔ فلسطینی عالم دین نے امریکا کی طرف سے فلسطینیوں کی امداد بند کرنے کو سیاسی بلیک میلنگ قرار دیا اور کہا کہ فلسطینی پناہ گزینوں کی امداد بند کرکے حق واپسی اک تصفیہ کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے امریکا کی طرف سے نام نہاد امن منصوبے صدی کی ڈیل کوعربوں اور مسلمانوں کے لیے ’صدی کا طمانچہ‘ قرار دیا۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...