یوم جمہوریہ کے موقع پر ڈرون اور فضائی حملوں کا خطرہ، دہلی سمیت7 ریاستوں کی پولیس کو کیاگیاالرٹ
نئی دہلی،7؍جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) سیکورٹی ایجنسیوں کے26 جنوری کے بارے میں انتباہ کے بعد وزارت داخلہ نے بہت سی ریاستوں کے پولیس سربراہوں کوخبردارکیاہے کہ وہ الڑٹ پررہیں۔ اس سے پہلے اس تناظر میں وزارت نے کچھ دنوں پہلے ریاستوں کو خبردار کیا تھا۔ وزارت نے ہماچل پردیش، پنجاب، ہریانہ، مدھیہ پردیش، اترپردیش، راجستھان، دہلی سمیت پولیس سربراہ اور چیف سکریٹریٹری کو خط لکھا ہے۔الرٹ میں بتایا گیاہے کہ26 جنوری کو ڈرون حملوں اور فضائی حملے کے ذریعے خطرہ ہوسکتا ہے، تمام ریاستوں کی پولیس کو بتایا گیا ہے کہ جہاں بھی چھوٹے ہوائی جہازوں کی لینڈنگ کی جگہ ہوتی ہے، سیکورٹی کو بھی بڑھایا جائے اورجائزہ لیا جانا چاہیے۔