میرے جدو جہد کی کہانی لوگوں کو حوصلہ فراہم کرتی ہے:بالی ووڈ ادا کار گووندا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 10th September 2018, 12:48 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی ،10؍ ستمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) بالی ووڈ ادا کار گووندا نے کہا کہ فلم انڈسٹری سے نہیں ہونے کے باوجود انہوں نے فلم انڈسٹری میں جو کامیابی حاصل کی ہے وہ کئی فنکاروں کے لئے حوصلے کا ذریعہ ہو سکتی ہے ۔ یہ بات گووند ا نے اپنی آنے والے مذاحیہ فلم فرائیڈے کے لانچ کے موقع پر کہی۔

میڈیا ذرائع گووندا کی زندگی پر مبنی بایو پک فلم بنانے کے سوال پر بالی ووڈ ادا کار نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ یہ صحیح وقت ہے کہ ان پر بایو پک فلم بنائی جائے ۔ میں ابھی فلموں میں کام کر رہا ہوں۔ انہوں نے آگے کہا کہ میں نے فلم انڈسٹری کی شروعات بالکل صفر سے کی ہے کیونکہ فلم انڈسٹری سے نہیں تھا۔ اس کے باوجود میں نے فلم انڈسٹری میں جو کامیابی حاصل کی ہے اس لحاظ سے میرے جدو جہد اور میری کامیابی کئی لوگوں کو حوصلہ فراہم کر سکتی ہے ۔ ساتھ ہی گووندا نے کہا کہ میں نے یہ محسوس کیا ہے کہ جب آپ بے اثر ہوتے ہیں توبہت سے لوگ ڈپریشن میں چلے جاتے ہیں جبکہ ایسا نہیں ہونا چاہئے ۔ ہم اس وقت جس بھی حالات میں ہوتے ہیں اس کو قبول کرنا چاہئے اور اس سے اوپر اٹھ کر اپنے ہدف کو حاصل کرنا چاہئے ۔ آپ کو کامیابی ضرور ملے گی۔

گووندا نے پرانے دنوں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی فلم کی کامیابی میں اس فلم سے جڑے ہر شخص کی حصہ داری ہوتی ہے چاہے وہ اپنا کو اسٹار ہو یا کرو ممبر ۔گووندا نے فلم شعلہ اور شبنم کو یاد کرتے ہوئے کہاکہ جب میں نے سیٹ پر انوپم کھیر کو دیکھا تو میں حیران ہو گیا ۔ ان کو دیکھ کر ڈائیلاگ نہیں بول پاتا تھا ۔ ایسا ہی حال میرا قادر خان صاحب کے سامنے ہوتا تھا میں خود کو بہت خوش نصیب سمجھتا ہوں میں نے ان قد آور ادا کاروں کے ساتھ کام کیا ہے ۔آنے والی فلم فرائیڈے میں آپ کو اسٹار ورون شرما کے بارے میں بات کرتے ہوئے گووندا نے کہا کہ ورون نے اس فلم میں بہت اچھا کام کیا ہے ۔ اس نے بہت اچھی پرفارمنس دی ہے ۔ میں ورون کوکہتا ہوں کہ اگرمیں اور تم اپنا ویٹ کم کر لے تو ہم دونوں سپر اسٹار ہوں گے ۔

ایک نظر اس پر بھی

راجستھان: اس مرتبہ نوجوانوں، خواتین، کسانوں، دلتوں و قبائلیوں کی حکومت بنے گی، الور میں پرینکا گاندھی کا خطاب

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے پیر کے روز الور لوک سبھا سیٹ سے کانگریس امیدوار للت یادو کی حمایت میں عظیم الشان روڈ شو کیا۔ روڈ شو میں پرینکا کھلی چھت والی گاڑی میں سوار تھیں اور ان کے ساتھ راجستھان کے سابق وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت، اسمبلی میں حزب مخالف لیڈر ٹیکارام جولی، ...

میرا نام اروند کیجریوال ہے، میں دہشت گرد نہیں ہوں، جیل کی سلاخوں کے پیچھے سے وزیر اعلیٰ کیجریوال کا جذباتی پیغام

عام آدمی پارٹی کے رکن راجیہ سبھا سنجے سنگھ نے کہا ہے کہ دہلی کے وزیر اعلیٰ نے جیل سے لوگوں کو پیغام بھیجا ہے کہ ’میرا نام اروند کیجریوال ہے، میں دہشت گرد نہیں ہوں۔‘ سنجے سنگھ نے کہا کہ مرکزی حکومت اروند کیجریوال کے ساتھ دہشت گردوں جیسا سلوک کر رہی ہے۔ وزیر اعظم اپنی بدنیتی میں ...

سپریم کورٹ نے امانت اللہ کی پیشگی ضمانت کی درخواست مسترد کردیا

دہلی کے عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کو پیر (15 اپریل 2024) کو سپریم کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ سپریم کورٹ نے وقف بورڈ گھوٹالے سے متعلق معاملے میں امانت اللہ کو ای ڈی کے سامنے پیش ہونے کو کہا ہے۔ سپریم کورٹ نے پیشگی ضمانت کی مانگ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اگر ای ڈی کے ...

آر ایس ایس کو ملک کا آئین نہیں بدلنے دے گی کانگریس، کیرالہ میں راہل گاندھی نے چلائی عوامی رابطہ مہم

کانگریس کے سابق صدر اور کیرالہ کے وائناڈ سے لوک سبھا امیدوار راہل گاندھی نے 15 اپریل کو وائناڈ میں عوامی رابطہ مہم چلائی۔ اس مہم کے دوران راہل گاندھی کا جگہ جگہ شاندار استقبال ہوا۔ بیشتر مقامات پر لوگوں کا ہجوم امنڈتا ہوا دکھائی دیا اور کچھ مقامات پر راہل گاندھی رک کر لوگوں سے ...

کانگریس نے انتخابی تشہیر کے لیے جاری کیا ’ہاتھ بدلے گا حالات‘ نغمہ، عوام تک پہنچے گی پارٹی کی گارنٹیاں

 لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر کانگریس لیڈران کی ریلیاں اور روڈ شو جاری ہیں۔ اس درمیان کانگریس نے پیر کے روز انتخابی تشہیر کے مقصد سے ’ہاتھ بدلے گا حالات‘ نغمہ جاری کر دیا ہے۔ کانگریس اس نغمہ کے ذریعہ پارٹی کے انتخابی منشور میں شامل ’پانچ نیائے‘ کے تحت دی گئی 25 گارنٹیوں کو ملک ...

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...