عزم و جرات کی کہانی : اٹل سے اقتدار چھین کر سونیا گاندھی نے کرائی تھی کانگریس کی واپسی

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 10th December 2018, 2:55 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی:9/دسمبر (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)اٹلی کے لوسیانہ میں 9 دسمبر، 1946 کو پیدا ہوئی سونیا گاندھی کا سیاسی سفر کسی فلمی سکرپٹ سے کم نہیں ہے۔ سال 2014 کے عام انتخابات میں شکست سے پہلے تک سونیا گاندھی کی قیادت میں کانگریس پارٹی کی کامیابی اور سیاسی سفر انتہائی دلچسپ ہے۔ قریب 14 سال پہلے سونیا گاندھی نے 2004 میں اٹل بہاری واجپئی کی قیادت والی این ڈی اے کے ہاتھوں سے اقتدار چھین کر کانگریس کی واپسی کرائی تھی۔سونیا گاندھی کی قیادت میں چھ سال کی جدوجہد کے بعد کانگریس پارٹی نے سال 2004 میں اقتدار میں واپسی کی تھی۔ اس کے بعد ان کے وزیر اعظم بننے کی بحث زوروں پر تھی؛لیکن انہوں نے وزیر اعظم کے عہدے کی کرسی ٹھکرا دی تھی۔ اس کے بعد ڈاکٹر منموہن سنگھ کو وزیر اعظم بنایا گیا تھا۔راجیو گاندھی سے شادی کر کے سونیا گاندھی ایسے ملک میں آئی تھیں، جہاں کا ماحول اور زبان سے وہ بالکل ناواقف تھی۔ سال 1991 میں راجیو گاندھی کا قتل کر دیا گیا ۔سونیا گاندھی کے شوہر راجیو گاندھی اور ساس اندرا گاندھی کی موت کو قریب سے دیکھنے کے بعد سیاست سے خود کو الگ کر لیتی ہیں اور غم میں ڈوب جاتی ہیں۔ سونیا خود کو اور اپنے بچوں کو سیاست سے دور رکھنا چاہتی تھیں، لیکن وقت اور سیاست نے ایسی کروٹ لی کہ ان کو سیاست میں قدم رکھنا ہی پڑا۔سال 1998 میں انہیں مشکل حالات میں کانگریس پارٹی کی کمان اپنے ہاتھ میں لینا پڑی۔ اس کے بعد وہ 19 سال تک کانگریس پارٹی کی صدر رہیں۔ دریں اثنا 2004 کے عام انتخابات میں ان کی قیادت میں کانگریس نے این ڈی اے کو کراری شکست دی؛ لیکن جب بات پی ایم بننے کی ہوئی تو سونیا گاندھی نے منموہن سنگھ کا نام آگے کر دیا۔ 2009 میں بھی سونیا کی قیادت میں یو پی اے کی حکومت بنی۔سونیا گاندھی نے پہلی لوک سبھا انتخابات 1999 میں امیٹھی سے لڑا تھا اور جیت درج کی تھی۔ اس کے بعد سے مسلسل وہ رائے بریلی پارلیمانی سیٹ سے الیکشن لڑتی آ رہی ہیں۔ مودی لہر میں بھی سونیا گاندھی نے 2014 کے لوک سبھا انتخابات میں تقریبا تین لاکھ ووٹوں سے جیت درج کیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...

وزیر اعلیٰ کیجریوال کو جیل سے حکومت چلانے کے لیے سہولیات درکار، دہلی ہائی کورٹ میں عرضی دائر

شراب پالیسی معاملہ میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ذریعے گرفتار وزیر اعلی اروند کیجریوال کو حراست سے حکومت چلانے کے لیے تمام سہولیات مہیا کرانے کی وکالت کرتے ہوئے دہلی ہائی کورٹ میں ایک عرضی داخل کی گئی ہے۔ وکیل شری کانت پرساد کے ذریعہ دائر کردہ پی آئی ایل میں وزیر اعلیٰ کو ...

انتخابی بانڈ نے بی جے پی کا بینڈ بجا دیا ہے:اکھیلیش یادو

سماج وادی پارٹی نے لوک سبھا انتخابات میں قلعہ فتح کرنے کے لیے کمر کس لی ہے۔ جیسے جیسے انتخابات کی تاریخیں قریب آ رہی ہیں، رہنماؤں کی ریلیوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ سماجوادی پارٹی صدر اور یوپی کے سابق وزیر اعلی اکھیلیش یادو نے بدھ یعنی17 اپریل کو مراد آباد میں ایک انتخابی ...

مودی حکومت آزاد ہندوستان کے سب سے بڑے گھوٹالے کو چھپانے کی کوشش کر رہی: کانگریس

کانگریس نے الیکٹورل بانڈ گھوٹالہ سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹس کو حذف کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن کی ہدایت پر سخت اعتراض کیا ہے۔ کانگریس نے کہا ہے کہ مودی حکومت آزاد ہندوستان کے سب سے بڑے گھوٹالے کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔ نئی دہلی میں کانگریس صدر دفتر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب ...