ریاستی بی جے پی میں سنگین بحران برقرار ، آج میسور میں مجلس عاملہ سے غیر حاضر رہنے ایشورپا کا اعلان

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 6th May 2017, 1:37 AM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنگلورو:5/مئی(ایس او  نیوز) ریاستی بی جے پی میں سنگین بحران اور بی جے پی صدر یڈیورپا اور کونسل کے اپوزیشن لیڈر ایشورپا کے درمیان شدید اختلافات کے قطع نظر کل میسور میں بی جے پی کی مجلس عاملہ کی میٹنگ شروع ہونے جارہی ہے، حالانکہ یڈیورپا نے واضح طور پر اعلان کردیا ہے کہ اس مجلس عاملہ میں دانستہ طور پر غیر حاضر رہنے والوں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی، اس کی پرواہ کئے بغیر ایشورپا اور دیگر ناراض لیڈروں نے واضح کردیا ہے کہ وہ اس میٹنگ میں غیر حاضر رہیں گے۔ بتایاجاتاہے کہ اعلیٰ کمان کی طرف سے بھی یڈیورپا کو یہ اختیار دیا گیا ہے کہ اس میٹنگ سے غیر حاضر رہنے والوں کے خلاف تادیبی کارروائی کریں۔ ریاستی بی جے پی میں اٹھنے والے بحران کو فوری طور پر قابو میں کرنے کیلئے آج کرناٹک میں بی جے پی امور کے انچارج مرلی دھر راؤ بنگلور پہنچے۔ بتایاجاتاہے کہ وہ خود یڈیورپا اور ایشورپا کے درمیان مصالحت کی کوشش کرنے والے تھے، لیکن 8مئی کو رائچور میں سنگولی راینا برگیڈ کے جلسے کی تیاریوں میں مصروف ایشورپا نے مرلی دھر راؤ سے ملاقات کرنے سے معذرت کی ہے۔ بتایا جاتاہے کہ ریاست کی صورتحال کے متعلق تفصیلی رپورٹ وہ بی جے پی کے قومی صدر امیت شا کو پیش کریں گے اور انہیں بتائیں گے کہ ریاست کی صورتحال میں کس قدر بگاڑ آیا ہے۔بتایاجاتا ہے کہ کل میسور کی میٹنگ میں شرکت کیلئے ریاست کے مرکزی وزراء اننت کمار، سدانند گوڈا، رمیش جگا جنگی اور نرملا سیتا رامن کی شرکت یقینی ہے۔ ساتھ ہی ریاستی بی جے پی صدر یڈیورپا اور مرلی دھر راؤ موجود رہیں گے، تاہم ایشورپا اور ان کے گروپ نے غیر حاضری کا اعلان کیا ہے، جبکہ کرناٹک میں آر ایس ایس کے انچارج اور بی جے پی کے قومی سکریٹری سنتوش کو اس میٹنگ میں شرکت سے روکنے کیلئے یڈیورپا گروپ کو شش کررہا ہے۔ ایشورپا گروپ اس معاملہ میں یڈیورپا کو بے نقاب کرنا چاہتا ہے کہ وہ ریاست میں آر ایس ایس کی مرضی کے خلاف بی جے پی کو اپنے قبضے میں کرنے کی کوشش کررہے ہیں

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...