ڈیبوٹیسٹ میں سنچری لگانے والے ہندوستان کے دوسرے نوجوان کھلاڑی بنے پرتھوی شا

Source: S.O. News Service | By Staff Correspondent | Published on 4th October 2018, 11:52 PM | اسپورٹس |

نئی دہلی،04 اکتوبر (آئی این ایس انڈیا؍ ایس او نیوز) ویسٹ انڈیز کے خلاف راج کوٹ میں کھیلے جا رہے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن 18سال کے سلامی بلے باز پرتھوی شا نے اپنے پہلے میچ میں ہی شاندار بلے بازی کرتے ہوئے سنچری جڑ دیا ۔ اسی کے ساتھ شا سب سے کم عمر کے ہندوستان کے دوسرے بلے باز بن گئے ہیں جنہوں نے اپنے کریئر کے پہلے ٹیسٹ میچ میں سنچری لگائی ہے ۔پرتھوی شا نے 99گیندوں میں 15چوکے کی زبر دست اننگ کی مدد سے اپنے پہلے ٹیسٹ میں سنچری لگائی ہے۔پرتھوی شا سب سے کم عمر میں پہلی سنچری لگانے والے دوسرے ہندوستانی بن گئے ہیں۔اس سے پہلے 1990 میں سچن تندولکر نے انگلینڈ کے خلاف پہلی سنچری لگائی تھی۔اس وقت ان کی عمر 17 سال 112 دن تھی۔18 سال 329 دن کے پرتھوی شا نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلی سنچري لگاکر دوسرے سب سے نوجوان ہندوستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔تیسرے نمبر پر کپل دیو (20 سال 21 دن) اور چوتھے نمبر پر عباس علی بیگ (20 سال 131 دن) ہیں۔عالمی کرکٹ میں بھی پرتھوی شا کا نام شامل چکا ہے۔ویسٹ انڈیز کے خلاف سنچری لگاکر وہ ٹیسٹ میں سب سے کم عمر میں سنچری لگانے والے چوتھے کھلاڑی بن چکے ہیں۔پہلے نمبر پر بنگلہ دیش کے محمد اشرفل ہیں۔جنہوں نے سری لنکا کے خلاف سنچری لگایا تھا۔اس وقت ان کی عمر 17 سال ویسٹ انڈیز کے خلاف راج کوٹ میں کھیلے جا رہے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن 18سال کے سلامی بلے باز پرتھوی شا نے اپنے پہلے میچ میں ہی شاندار بلے بازی کرتے ہوئے سنچری جڑ دیا ۔ اسی کے ساتھ شا سب سے کم عمر کے ہندوستان کے دوسرے بلے باز بن گئے ہیں جنہوں نے اپنے کریئر کے پہلے ٹیسٹ میچ میں سنچری لگائی ہے ۔پرتھوی شا نے 99گیندوں میں 15چوکے کی زبر دست اننگ کی مدد سے اپنے پہلے ٹیسٹ میں سنچری لگائی ہے۔پرتھوی شا سب سے کم عمر میں پہلی سنچری لگانے والے دوسرے ہندوستانی بن گئے ہیں۔اس سے پہلے 1990 میں سچن تندولکر نے انگلینڈ کے خلاف پہلی سنچری لگائی تھی۔اس وقت ان کی عمر 17 سال 112 دن تھی۔18 سال 329 دن کے پرتھوی شا نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلی سنچري لگاکر دوسرے سب سے نوجوان ہندوستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔تیسرے نمبر پر کپل دیو (20 سال 21 دن) اور چوتھے نمبر پر عباس علی بیگ (20 سال 131 دن) ہیں۔عالمی کرکٹ میں بھی پرتھوی شا کا نام شامل چکا ہے۔ویسٹ انڈیز کے خلاف سنچری لگاکر وہ ٹیسٹ میں سب سے کم عمر میں سنچری لگانے والے چوتھے کھلاڑی بن چکے ہیں۔پہلے نمبر پر بنگلہ دیش کے محمد اشرفل ہیں۔جنہوں نے سری لنکا کے خلاف سنچری لگایا تھا۔اس وقت ان کی عمر 17 سال 61 دن تھی۔دوسرے نمبر پر مساکاجدا ہیں جنہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ہرارے میں سنچری لگائی تھی۔اس وقت ان کی عمر 17 سال 353 دن تھی۔تیسرے نمبر پر سلیم ملک ہیں۔1982 میں سری لنکا کے خلاف سنچری لگائی تھی۔اس وقت ان کی عمر 18 سال 323 دن تھی۔چوتھے نمبر پر پرتھوی شا کا نام شامل ہوچکا ہے۔ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبو کرتے ہوئے شکھر دھون نے 2013 میں آسٹریلیا کے خلاف محض 85 گیندوں پر سنچری لگایا تھا۔وہ پہلے نمبر پر ہیں۔ڈوین اسمتھ نے 2004 میں جنوبی افریقہ کے خلاف ڈیبو کیا تھا۔انہوں نے 93 گیندوں پر سنچری لگایا تھا تیسرے نمبر پر پرتھوی شا کا نام شامل چکا ہے۔انہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے میچ میں 99 گیند میں سنچری لگائی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی میں منعقدہ کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل ٹیم کی زبردست کامیابی؛ ٹیم کی بھٹکل آمد پر شاندار استقبال

کرناٹکااسٹیٹ  کرکٹ اسوسی ایشن (KSCA) کے زیر اہتمام ہبلی میں منعقدہ چوتھے  زونل لیول کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل سی سی نے  زبردست  جیت حاصل کی ہے، اس جیت  کے ساتھ ہی بھٹکل کے کرکٹ  کھلاڑی کامیابی کے پہلے زینہ  کو پارکرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں ۔ جیت  حاصل کرنے کے بعد جب ٹیم بھٹکل ...

پانچویں ونڈے میں شاندار جیت کے ساتھ ہندوستان کا سیریز پر 1-4 سے قبضہ

مڈل آرڈر کے بلے باز امباٹی رائیڈو کی 90 رن کی شاندار اننگز اور آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا (45 رن اور دو وکٹ) کی بہترین آل راونڈر کارکردگی کی بدولت ہندوستان نے نیوزی لینڈ کو پانچویں اور آخری ون ڈے میں آج 35 رن سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز 4-1 سے اپنے نام کرلی۔

دوسرے ٹی 20 میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 7 رنوں سے شکست دی

جنوبی افریقہ اور پاکستان کے درمیان تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں  کپتان ڈیوڈ ملر کی طوفانی اننگز اور اس کے بعد آخری اوورس میں گیند بازوں کی اچھی گیند بازی کی بدولت جنوبی افریقہ نے سنسنی خیز مقابلہ میں پاکستان کو7 رنوں سے شکست دی ۔ ساتھ ہی ساتھ جنوبی افریقہ نے ...

دبئی کے قریب عجمان میں منعقدہ نوائط پریمیر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں ڈی وی ایس یونائٹیڈ کی شاندار جیت؛ الکریمی چیلنجرس کو فائنل میں شکست

دبئی کے قریب عجمان کے  ایڈن گارڈن میدان میں منعقدہ ایز ٹیکس نوائط پرئمیر لیگ (این پی ایل)  کرکٹ کا پہلا ٹورنامنٹ  ڈی وی ایس یونائیٹید نے جیت لیا، جس کے ساتھ ہی  پانچ ٹیموں پر مشتمل یہ ٹورنامنٹ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔