جنگِ آزادی میں علماء کا کردار ناقابلِ فراموش: قاری عبد الغفا ر

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 16th August 2017, 8:55 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی:16/اگست(ایس او نیوز /آئی این ایس انڈیا)جشنِ آزادی کے موقع پر حاجی مولانا قاری عبدالغفار کے حکم سے طلبا جامعہ عربیہ بیت العلوم مصطفی آباد دہلی نے مختصر پروگرام کا انعقاد کیا۔ جامعہ کے ناظم تعلیمات مولانا محمود حسن امینی نے نظامت کے فرائص انجام دیا۔پروگرام میں طلبا وطالبات سے خطاب کرتے ہوئے قاری عبدالغفار نے کہاکہ ملک کو انگریزوں کی بربریت سے آزادی دلانے کے لیے ہمارے علماء4 اور اکابر اسلاف کی قربانیاں یہاں کی در ودریوار میں نقش ہیں، اور یہ حقیقت ہے کہ مدارس اسلامیہ کے متوالے اگر میدان جنگ میں نہ اترتے تو ملک آزاد نہ ہوتا،آج مدارس اسلامیہ کی کردار کشی کی ناپاک کوششیں ہورہی ہیں اور ان کی ملک دوستی کو آزمایا جارہا ہے جو کسی بھی حالت میں ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔اس موقع پر مولانا جمشید ،مولانا امان اللہ قاسمی نے بھی جنگِ آزادی میں علماء کے کردار پر روشنی ڈالی۔ پروگرام میں جامعہ کے اساتذہ مفتی عبدالمقتدر،مفتی عبداللہ، مفتی شاکر،مفتی نقی،مولانا عمر،مولاناعبدالستار،قاری وسیم،قاری انس وغیرہ کے علاوہ علاقہ کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

ایک نظر اس پر بھی

اپنی شکست دیکھ کر مودی لوگوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے سینئر رہنما اور راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ نے کہا کہ پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنی شکست کا اندیشہ ہوگیا ہے، اس لیے وہ طرح طرح کی باتیں کرکے لوگوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

عوام سمجھ چکی ہے کہ نریندر مودی ارب پتیوں کے لیڈر ہیں، غریبوں کے نہیں، راہل گاندھی نے مہاراشٹر میں چلائی تشہیری مہم

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر کانگریس صدر راہل گاندھی نے مہاراشٹر کے امراوتی اور شولاپور میں انتخابی تشہیر کی۔ اس دوران موجود لوگوں کی زبردست بھیڑ کو دیکھتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’’یہ ہجوم بتا رہا ہے کہ ہوا کا رخ بدل چکا۔‘‘ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ عوام سمجھ چکی ہے کہ نریندر مودی ...

بی جے پی جھوٹ پھیلاتی رہی لیکن راہل گاندھی نے عوام کے لیے لڑنا بند نہیں کیا، کیرالہ میں پرینکا گاندھی کا خطاب

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی آج کیرالہ میں انتخابی تشہیر کے دوران بی جے پی اور مرکز کی مودی حکومت پر زوردار انداز میں حملہ کرتی ہوئی دکھائی دیں۔ انھوں نے وائناڈ اور ونڈور میں جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ملک کی عوام مہنگائی، بے روزگاری، معاشی بحران اور ...

لوک سبھا انتخاب 2024: دوسرے مرحلہ کے لیے انتخابی تشہیر ختم، راہل گاندھی سمیت کئی لیڈران کی قسمت کا فیصلہ 26 اپریل کو

لوک سبھا انتخاب کے دوسرے مرحلہ میں ملک بھر کی 88 سیٹوں پر 26 اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ان سبھی سیٹوں کے لیے انتخابی تشہیر بدھ کی شام ختم ہو گئی۔ دوسرے مرحلہ کی اہم سیٹوں میں کیرالہ کی وائناڈ؛ بہار کی کشن گنج، کٹیہار، بھاگلپور، بانکا؛ چھتیس گڑھ کی راجناند گاؤں، مہاسمند و ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...