سدھونے راہل کی تعریف میں پڑھے قصیدے، کہا’برے دن‘ جا نے والے ہیں

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 12th December 2018, 1:39 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی:11/دسمبر (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)راجستھان اور چھتیس گڑھ میں کانگریس کی بڑی کامیابی پرپارٹی لیڈران نے جشن مناناشروع کردیاہے۔کانگریس کے اسٹار پرچارک اور پنجاب حکومت میں وزیر نوجوت سنگھ سدھو راہل گاندھی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہم انہیں کے نام پر جیتے ہیں۔سدھو نے کہا کہ راہل بھائی پہلے سے ہی سب کو ساتھ لے کرچلتے ہیں،وہ انسانیت کی تصویر ہے،جو ہاتھ ہندوستان کی تقدیرکو اپنے ہاتھوں میں لینے والے ہیں،سدھو نے ان تینوں ریاستوں میں کانگریس کے لیے مہم چلائی تھی۔سدھوکاکہنا ہے کہ انتخابات سے واضح ہوگیاہے کہ بی جے پی کے کھوکھلے وعدوں سے عوام پریشان ہوگئی ہے اور راہل گاندھی ایک بڑے لیڈربن چکے ہیں،2019کے انتخابات میں ہم ان کو لال قلعہ پر دیکھتے ہیں،وہ کہتے ہیں کہ خراب دن جا رہے ہیں اور اچھے دن آئیں گے،آسمان جتنااونچاہوگیاہے ہمارا بھائی راہل ،ہم توسپاہی ہیں،ہم تو انہیں کے نام پرجیتے ہیں،وہ ہماری جڑ ہیں۔2019میں راہل گاندھی کے بارے میں سدھو کا کہناہے کہ نئی زمانے کاجوان ہے راہل گاندھی ، کانگریس ایک پرکھی کھری پارٹی ہے، جب اقتدار میں تھی تو بھائی پیچھے رہتے تھے، جب جوجھنے کاوقت آیاہے تووہ سامنے آئے ہیں،ایک پتھرچوٹ کھاکرکنکرہوگیااورایک پتھرچوٹ سے شنکرہوگیا،لوگ کہتے ہیں کہ کانگریس مکت کریں گے، لیکن راہل گاندھی نے پارٹی کو بحران سے نکالا،یہی قیادت کا معیار ہے،کمزوری طاقت میں بدل گئی،جورکاوٹ تھی اسے کامیابی کی سیڑھی بنایا،اس کوجیت میں بدل دیا۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...