پارٹی کی قیادت کا فیصلہ اعلیٰ کمان کرے گی: پرمیشور

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 19th April 2017, 1:07 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو:18/اپریل(ایس او نیوز) کے پی سی سی صدارت پر برقرار رکھنے کانگریس اعلیٰ کمان کی طرف سے کئے گئے فیصلے پر مسرور وزیر داخلہ ڈاکٹر جی پرمیشور نے کہاکہ ریاستی اسمبلی انتخابات کے دوران کانگریس کی قیادت کون کرے گا اس سلسلے میں فیصلہ پارٹی اعلیٰ کمان کی طرف سے ہوگا نہ کہ مقامی سطح پر۔ انہیں کے پی سی سی صدارت سے ہٹانے کے متعلق وزیر اعلیٰ سدرامیا کے گروپ کی طرف سے کی گئی کوششوں پر اپنی ناراضگی کا دبے الفاظ میں اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر پرمیشور نے کہاکہ اسمبلی چناؤ میں کانگریس کی قیادت کس کے ہاتھ میں ہوگی یہ فیصلہ بنگلور میں نہیں دہلی میں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ حالانکہ وزیراعلیٰ سدرامیا نے کہاہے کہ اگلے انتخابات بھی انہی کی قیادت میں لڑے جائیں گے، لیکن اس سلسلے میں قطعی فیصلہ کانگریس پارٹی کی مرکزی قیادت ہی ہمیشہ سے کرتی آئی ہے۔ لیکن ان کا اور سدرامیا کا مقصد ایک ہی ہے کہ کسی طرح کانگریس ریاست کے اقتدار پر برقرار رہے۔اس مقصد کیلئے تمام مل کر ریاست میں پارٹی کو مضبوط کرنے کیلئے کام کریں گے۔ ڈاکٹر پرمیشور نے اگلے انتخابات میں جنتادل (ایس) سے مفاہمت کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ پارٹی میں کسی بھی سطح پر اس موضوع پر بات چیت ہوئی ہے اور نہ ہی ایسی کوئی تجویز کانگریس قیادت کے زیر غور ہے۔ انہوں نے کہاکہ ریاست کی سیکولر سیاسی جماعتوں کا یہی مشترکہ مقصد ہونا چاہئے کہ کسی بھی حالت میں فرقہ پرست بی جے پی اقتدار پر آنے نہ پائے۔ ریاستی کابینہ میں ردوبدل اور توسیع کے متعلق سوال پر انہوں نے کہاکہ یہ وزیر اعلیٰ سدرامیا کے اختیار میں ہے، وہی اس سلسلے میں قطعی فیصلہ کریں گے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...