جعلی نوٹوں کے کاروبار کاسرغنہ گرفتار

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 4th February 2019, 9:00 PM | ملکی خبریں |

لکھنؤ:4 /فروری (ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) اترپردیش پولیس کے خصوصی ٹاسک فورس نے ہندوستانی روپیہ کے جعلی نوٹوں کی اسمگلنگ کرنے والے گروہ کے سرغنہ کو مغربی بنگال سے گرفتار کیا ہے۔ایس ٹی ایف کے ذرائع نے بتایا کہ 24اگست، 2018کو ایس ٹی ایف نے مغربی بنگال میں فراککا اور مالدا میں چار گروہوں کو گرفتار کیا،ان کا گروہ ملک بھر میں 500اور 2000جعلی نوٹوں کی اسمگلنگ کرتا تھا۔گروہ کے ارکان سے پوچھ گچھ میں مغربی بنگال کے مالدہ رہائشی متھن، سلاح الدین میاں کے ملوث ہونے کے سلسلے میں جانکاری ملی۔اتر پردیش کے باندہ ضلع کے تھانہ کوتوالی شہر بسنڈا اور نرینی میں 2014سے 2017کے دوران جعلی نوٹوں کے کاروبار کے مختلف مقدمات میں گرفتار ملزمان نے بھی تسلیم کیا ہے کہ میاں ہی انہیں جعلی نوٹوں کی فراہمی کرتا تھا۔اس سلسلے میں میاں پر 50000روپے کا انعام رکھا گیا تھا۔میاں کی گرفتاری کے لئے ایس ٹی ایف کی ایک ٹیم مالدا کو بھیجا گیا، جس نے 2 فروری 2019کو اسے گرفتار کیا۔میاں نے تحقیقات میں کہا کہ مغربی بنگال کے ذریعے بنگلہ دیش سے جعلی نوٹ لائے جاتے ہیں۔ضیاء الحق نامی ایک شخص نے اسے چلانے میں مدد کرتا ہے،وہ بنگلہ دیش سے جعلی نوٹس منگاتا ہے اور اسے مارکیٹ میں چلانے کی ذمہ داری میاں کی ہے۔تین دن کے ٹرانزٹ ریمانڈ پر میاں کو باندہ لایا گیا ہے۔ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی باندا پولیس، این آئی اے اور اے ٹی ایس لکھنؤکی طرف سے کی جائے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...