اگلے لوک سبھا انتخابات کااشارہ ہیں یہ انتخابات، اشوک گہلوت نے راہل گاندھی کی تعریفوں کے پل باندھے

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 12th December 2018, 1:29 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی:11/دسمبر (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)راجستھان اسمبلی کے انتخابات کے نتائج کے بعد کانگریس حکومت وہاں حکومت بنارہی ہے۔کانگریس کے سابق وزیر اعلی اشوک گہلوت نے ان نتائج کو اگلے لوک سبھا انتخابات کیلئے ایک اشارہ بتایاہے۔کانگریس کو موقع ملنے کی وجہ بتاتے ہوئے گہلوت نے کہا کہ میں نے دہلی میں بھی کہا ہے کہ ہمارے کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے مودی کوخود ان کی ریاست میں اور امت شاہ کو ان کی ریاست میں جس طرح گھیرا،اسے پوراملک دیکھ رہا تھا،اس کے بعدسے وہ کھڑے نہیں ہوپارہے ہیں، وہ سمجھ نہیں پارہے ہیں کہ مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ اور راجستھان کے نتائج ایسے کیوں آ رہے ہیں۔وہ اس لئے آ رہے ہیں کہ انہیں اتنا گھیردیاتھا کہ وہ کسی بھی مسئلے کا جواب نہیں دے سکے،ان لوگوں نے بغیر کوئی مسئلہ کے انتخابات لڑا ہے،وہ اقتدار میں تھے اس لئے وہاں جو مسئلہ نہیں تھا اس کو مسئلہ بنایا،کبھی گجرات کی توہین کی جا رہی ہے، کبھی مجھے بدنام کیا جا رہا ہے، کبھی پوری برادری کی توہین کی جا رہی ہے۔اس زبان کولے کروہ بولے تھے اور تکنیکی انتخابات جیت گئے،یہ بی جے پی کی نہ جیت تھی نہ کانگریس کی شکست ،میں یہ دعوی کے ساتھ کہہ سکتا ہوں،پورے ملک کواس بات کا یقین ہے۔گہلوٹ نے آربی آئی کے گورنر کے استعفی کو بھی شامل کرتے ہوئے کہا کہ آپ آنے والے وقت میں مزید تبدیلیاں دیکھیں گے، کرناٹک میں ان کی حکومت نہیں بن سکی،آج ملک کے آئینی اداروں کو برباد کیا جا رہا ہے،آربی آئی گورنر کے استعفی کوئی معمولی واقعہ نہیں ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...