نومنتخب اراکین اسمبلی کی حلف برداری

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 22nd April 2017, 2:28 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو:21/اپریل(ایس او نیوز) ننجنگڈھ اور گنڈل پیٹ اسمبلی حلقوں کے ضمنی انتخابات میں منتخب کانگریس اراکین اسمبلی کللے کرشنا مورتی اور ڈاکٹر گیتا مہادیو پرساد نے آج اپنی اسمبلی رکنیت کا حلف لیا۔ ودھان سودھا کے بینکویٹ ہال میں منعقدہ تقریب میں ان دونوں کو اسمبلی اسپیکر کے بی کولیواڈ نے رکنیت کا حلف دلایا۔ پہلے ننجنگڈھ سے منتخب کللے کرشنا مورتی نے رکنیت کاحلف لیا اور بعد میں ڈاکٹر گیتا مہادیو پرساد نے حلف اٹھایا۔وزیراعلیٰ سدرامیا، ریاستی وزراء اور اراکین اسمبلی اس موقع پر موجود رہے، حلف برداری کے بعد اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر گیتا پرساد نے کہا کہ ریاستی کابینہ میں انہیں شامل کرنے یا نہ کرنے کے متعلق وزیر اعلیٰ سدرامیا یا کسی اور نے ان سے کوئی بات چیت نہیں کی ہے، البتہ سدرامیا نے اگر ان پر اعتماد کرکے وزارت کی ذمہ داری سونپی تو وہ نبھانے کیلئے تیار ہیں۔انہوں نے کہاکہ ضمنی انتخابات میں انہیں کامیاب بنانے والے گنڈل پیٹ کے عوام کی وہ ہمیشہ ممنون رہیں گی، ان کے شوہر مہادیو پرساد نے حلقہ میں تقریباً 85 فیصد ترقیاتی کام مکمل کئے ہیں، باقی کاموں کو پورا کرنے کی طرف وہ پوری توجہ دیں گی۔ ننجنگڈھ سے اسمبلی کیلئے پہلی بار منتخب کللے کرشنا مورتی نے کہاکہ ان کی پوری توجہ اپنے حلقہ کی ترقی پر مرکوز رہے گی۔ ضمنی انتخابات میں پوری ذمہ داری لے کر وزیر اعلیٰ سدرامیا نے انہیں کامیاب بنایا ہے، اس کے ساتھ ہی ریاستی وزیر ڈاکٹر ایچ سی مہادیو پا، رکن پارلیمان دھروا نارائن اور دیگر سبھی پارٹی لیڈران نے ان کیلئے محنت کی ہے، جس کیلئے وہ ان کے مشکور رہیں گے۔ وزارت کے متعلق سوال پر انہوں نے کہاکہ اس کا اختیار وزیر اعلیٰ سدرامیا کو ہے انہیں جو بھی ذمہ داری دی جائے اسے وہ نبھاتے ہوئے ان کے پاس دستیاب ایک سال کی مدت میں اپنے حلقہ کے عوام کیلئے بہتر سے بہتر کام کرکے دوبارہ ان کے سامنے جاناچاہیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...