ریاست کے الگ پرچم کے مطالبہ سے ہندوستان کے قومی نشان کی کوئی توہین نہیں ہوئی، غیرموجود شق کا بی جے پی اورجے ڈی ایس حوالہ دے رہے ہیں: سدارامیا 

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 20th July 2017, 1:47 AM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنگلورو:19/جولائی (ایس او نیوز) ریاست کے لئے الگ پرچم کا کرناٹک حکومت کی جانب سے مطالبہ کرنے کے بعد چیف منسٹر سدارامیا نے آج کہا ہے کہ بی جے پی اور جنتادل ایس دستور کی غیر موجود شق کا حوالہ دے رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاست کے لئے علاحدہ پرچم کے مطالبہ سے ہندوستان کے قومی نشان کی کوئی توہین نہیں ہوئی ہے۔ انہو ں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ علاحدہ پرچم کا مطالبہ ہندوستان کے قومی نشانات کی توہین کسی بھی طرح نہیں ہے۔ ہم ہمیشہ کی طرح قومی جھنڈے کا کافی احترام کریں گے۔ دستور نے ریاست کے پرچم کے ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں کچھ بھی نہیں کہا ہے، پھر کیوں بی جے پی اور جے ڈی ایس غیرموجود قانونی شق کا حوالہ دے ر ہے ہیں؟۔ 6جون کو ہم نے ریاستی پرچم کے پیانل کی تشکیل کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ کسی سیاسی مقصد کیلئے نہیں ہے۔ہمیشہ قومی پرچم ہی اونچا رہے گا۔ تاہم بی جے پی نے دعویٰ کیا کہ دستور ایسے کسی بھی قدم کی اجازت نہیں دیتا۔ گذشتہ روز میڈیا سے بات کرتے ہوئے کرناٹک بی جے پی کے ترجمان ایس پرکاش نے کہا کہ سدارامیا اس مسئلہ پر غیر ضروری تنازعہ پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے لئے علاحدہ پرچم کی ملک کا آئین اجازت نہیں دیتا۔ ملک کا قومی پرچم ہے جس کا ہم تمام احترام کرتے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ کانگریس پارٹی قومی جذبہ کی نمائندگی کرتی ہے اس طرح کی حرکتوں میں ملوث نہیں ہوگی۔ اسی دوران کرناٹک حکومت نے 9رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے تاکہ ریاست کیلئے علحدہ پرچم کو ڈیزائن کرنے کے امکانات پر ریاستی حکومت کو رپورٹ پیش کی جاسکے۔ ریاستی حکومت کو جو ریاست کیلئے علحدہ پرچم کے ڈیزائن کی منصوبہ بندی کررہی ہے، نکتہ چینی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، تاہم کانگریس حکومت اس مسئلہ پر پیشرفت کررہی ہے۔ اس مسئلہ پر احتجاج کے درمیان حکومت نے کور کمیٹی قائم کی ہے،تاکہ ریاست کیلئے علاحدہ پرچم کے سلسلہ میں تجاویز کا جائزہ لیا جاسکے۔لوک سبھا کے رکن و ریاستی بی جے پی کے صدر بی ایس یڈ یورپا کی زیرقیادت مہاتما گاندھی کے مجسمہ کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے حکومت کی اس تجویز کو غیرضروری قرار دیا اور کہا گیا کہ دستور میں اس کی اجازت نہیں ہے۔وزیراعلیٰ سدارامیا نے خشک سالی اور ریاست کے دیگر سلگتے مسائل سے نمٹنے میں ناکامی کو چھپانے کیلئے اس مسئلہ کو اٹھایاہے۔ اسی دوران کنڑ رکھشنا ویدیکا نے ریاست کیلئے علحدہ پرچم کی تجویز کی مخالفت پر بی جے پی کے خلاف یہاں سے تقریباً 40 کلومیٹر دور رامانگرم میں احتجاج کیا اور لوک سبھا کے رکن و بی جے پی کے ریاستی صدر یڈیورپا کا پتلہ نذرآتش کیا۔ وزیراعلیٰ سدارامیا نے اس تجویز کی مدافعت کرتے ہوئے کہا کہ معلومات کے مطابق اس تجویز میں کوئی غلط بات نہیں ہے اور یہ دستور کے خلاف نہیں ہے۔ اپوزیشن جماعتوں بشمول بی جے پی اور جے ڈی ایس سیاسی فائدہ حاصل کرنے کیلئے ہی اس کی مخالفت کررہے ہیں۔ اُنہوں نے واضح کیا کہ کور کمیٹی تشکیل دی گئی ہے اور حتمی فیصلہ رپورٹ ملنے کے بعد کیا جائے گا، تاہم ریاستی پرچم' قومی پرچم سے نیچے لہرائے گا اور یہ کبھی اونچا نہیں ہوگا۔ ہمارا ریاست کا ترانہ اور قومی ترانہ بھی ہے اور قومی ترانہ پہلے بجایا جاتا ہے اُس کے بعد ریاستی ترانہ گایا جاتا ہے۔یڈیورپا اس تجویز کی مخالفت کررہے ہیں، کیونکہ وزیراعلیٰ کے اپنے دور میں وہ ایسا نہیں کرسکے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...