اقلیتی طالبات کو مرکزی حکومت نے دیا یہ بڑا تحفہ

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 23rd July 2018, 1:28 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی:22/جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)مرکزی اقلیتی کام وزارت کی جانب سے اسکولی طالبات کو دی جانے والی اسکالر شپ کے لئے مقررہ بجٹ میں اس بار تقریبا 15 فیصد تک کا اضافہ کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ وزارت کی ماتحت ادارے مولانا آزاد ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے اسکولی طالبات کے لئے چلائی جانے والی اپنی ’بیگم حضرت محل قومی اسکالرشپ اسکیم‘کے کل بجٹ میں اضافہ کرنے کے فیصلے کے ساتھ یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ اس سال پرجوش مہم چلائی جائے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ لڑکیاں اسکالر شپ کے لئے درخواست دے سکیں۔سال 2017۔18 میں اس منصوبہ کے تحت قریب 1,15,000 لڑکیوں کو اسکالر شپ دی گئی تھی۔ اس کے لئے قریب 78 کروڑ روپے کا بجٹ مقرر تھا۔ سیکرٹری رضوان الرحمن نے بتایا کہ بیگم حضرت محل منصوبہ کے تحت اس بار ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ بجٹ کو کم 90 کروڑ روپے کیا جائے۔ اس بارے میں ہم نے وزارت کو بھی مطلع کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سال 2017۔18 میں تقریبا 1,15,000 لڑکیوں کو اسکالر شپ دی گئی ہے۔ ہماری کوشش ہوگی 2018۔19 میں فائدہ اٹھانے والوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہو۔ رضوان الرحمن نے کہا کہ اب بھی اس منصوبہ کے متعلق لوگوں میں بیداری پیداکرنے کی ضرورت ہے۔ ہم اس بار کوشش کر رہے ہیں کہ بیداری پھیلانے کے مختلف ذرائع سے پرجوش مہم چلائی جائے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...