ضمنی چناؤ میں ہار کا بی جے پی محاسبہ کرے گی: یڈیورپا

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 15th April 2017, 1:56 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو:14/اپریل(ایس او نیوز) سابق وزیر اعلیٰ اور ریاستی بی جے پی صدر بی ایس یڈیورپانے کہاکہ ننجنگڈھ اور گنڈل پیٹ ریاست میں حکمران کانگریس کے روایتی گڑھ رہے ہیں، اسی لئے ان حلقوں میں کامیابی مل سکی ہے، اس کے باوجود بھی دونوں حلقوں میں ناکامی کی وجوہات کا بی جے پی محاسبہ کرے گی۔ آج بی جے پی دفتر میں امبیڈکر جینتی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے یڈیورپانے دعویٰ کیا کہ مرکزی حکومت امبیڈکر کی امیدوں کے مطابق کام کررہی ہے، اور سماج کے تمام طبقات بشمول دلتوں کو انصاف دے رہی ہے۔ وزیراعظم مودی نے اپنے طریقہئ کار میں امبیڈکر کے طریقوں کو اپنایا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت کی طرف سے دلتوں کی فلاح وبہبود کیلئے جو قدم اٹھائے گئے ہیں شاید وہ ننجنگڈھ حلقہ کے ووٹروں کی سمجھ میں نہیں آئے، جس کی وجہ سے اس حلقہ میں بی جے پی کو ہار کا منہ دیکھنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ ایک نتیجہ بی جے پی نے اپنی ہار سے یہ بھی اخذ کیا ہے کہ دلتوں کے محلوں میں بی جے پی کی منظم ٹیمیں موجود نہیں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ان انتخابات میں پارٹی کی کارکردگی کاجائزہ لینے جلد ہی تمام قائدین کی ایک میٹنگ طلب کی جائے گی۔ اس موقع پر مرکزی وزیر اننت کمار نے کانگریس پر دلتوں کے ساتھ دھوکہ کرنے کا الزام لگایا اور کہاکہ دلتوں سے ہمدردی کا جو دعویٰ کانگریس کرتی ہے وہ محض ڈھونگ ہے۔ انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر امبیڈکر کو کانگریس حکومت نے کبھی ملک کے سب سے بڑے شہری اعزاز بھارت رتن سے سرفراز نہیں کیا۔کانگریس کے عدم تعاون کی وجہ سے امبیڈ کر پارلیمان کیلئے منتخب نہیں ہوپائے۔پارلیمانی انتخابات میں خود کانگریس نے امبیڈکر کے خلاف اپنا امیدوار کھڑا کیا۔ 

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...