امت شاہ کا کولکاتہ دورہ آج
نئی دہلی:7/دسمبر (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)مغربی بنگال میں بھارتیہ جنتاپارٹی کی رتھ یاتراپر روک لگائے جانیسے مایوس امت شاہ کل کولکاتہ میں کارکنوں کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔مسٹر شاہ نے آج یہاں پریس کانفرنس میں کہاکہ پارٹی کی رتھ یاترا پر روک کی لڑائی عدالت میں لڑی جائے گی لیکن وہ کل پارٹی کے کولکاتہ میں ہونے والے کارکنوں کے اجلاس میں حصہ لیں گے۔انھوں نے زوردے کر کہاکہ بی جے پی کی رتھ یاترا کو ملتوی کیاگیا ہے اور مناسب وقت پر ریاست میں تینوں جگہوں سے اسکی شروعات کی جائے گی۔واضح رہے کہ بی جے پی لوک سبھا انتخابات کی تیاری اور تنظیم کی توسیع کے تعلق سے آج رتھ یاتراشروع کرنے والی تھی لیکن عدالت نے نظم ونسق کے مدنظراس پرروک لگادی تھی۔آج پھراجازت مل گئی ہے۔