ایودھیا میں شناختی کارڈ ضروری 

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 28th April 2017, 1:57 AM | ملکی خبریں |

فیض آباد:27/اپریل (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) دہشت گرد انہ خطرات کی آہٹ سے ایودھیا کی تشویش میں اضافہ ہو گیا ہے۔ہندو سادھو سنتوں کے لباس میں ملبوس دہشت گرد مذہبی مقامات کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔اس خفیہ ان پٹ نے اجودیا کی سیکورٹی کو لے کر پولیس کی نیند اڑا دی ہے۔ ایودھیا میں گلی گلی رام دھن گانے والے سادھوؤں کا بسیرا ہے،بڑی تعداد میں عقیدت مند ہمیشہ یہاں موجود رہتے ہیں۔ایسے میں ایودھیا کی سیکورٹی کو لے کر سیکورٹی ایجنسیوں نے نگرانی کے لیے نئی گائیڈ لائن جاری کی ہے، نئی گائیڈ کے مطابق، تیرتھ یاتریوں کے لیے شناختی کارڈ رکھنا لازمی ہے، عقیدت مند اور سیاحوں کے گروپ میں اگر کسی رکن کے پاس ناگزیر معاملے میں آئی ڈی ثبوت نہیں ہے، تو کسی ایک رکن کی طرف سے ہوٹل، اسپتا ل اور آشرم کے ذمہ دار فارم بھرواکر معلومات علاقے کے تھانے پر دیں گے، ہر سیاح یا عقیدت مند کی ڈیجیٹل فوٹوگرافی کراکر رجسٹر میں تفصیلات محفوظ رکھنے کو بھی خبردار کیا گیا ہے۔اگر کوئی شخص ایودھیا میں زیر وقت تک قیام کر رہا ہے، تو اس کی بھی اطلاع پولیس اور خفیہ ایجنسی کو دینے کی ہدایت دی گئی ہے۔مسافروں سے ملنے کے لیے کون کون سے لوگ آئے، ان کا ریکارڈ سی سی ٹی وی فوٹیج کے ساتھ ہوٹل، دھرم شالہ میں رکھنا ہو گا۔متنازعہ احاطے کے ارد گرد فوٹوگرافی ممنوع ہے،اس کی بھی معلومات عقیدت مند وں یا مسافروں کو دینی ہوگی، ہوٹل، اسپتا ل، آشرم کے آپریٹروں کو مسافروں کی گاڑیوں کا رجسٹریشن نمبر بھی رجسٹر میں درج کرنا ہوگا۔

ایک نظر اس پر بھی

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...